ملزم، جس کی شناخت دیپک کنڈیل کے نام سے ہوئی ہے۔
امریکہ کے شہر ٹیکساس میں واقع ساؤتھ آسٹن میں ایک عجیب و غریب سانحہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے چلتی ہوئی بس میں ایک دوسرے شخص کوصرف اس لیے چاقو سے حملہ کر کے مار ڈالا، کیوں کہ وہ اس کے چچا سے مشابہت رکھتا تھا، جس سے ملزم کو نفرت تھی۔ اس شخص پر قتل کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ (اے پی ڈی) کے مطابق افسران کو شام 6:45 بجے کے قریب بارٹن اسپرنگس روڈ کے قریب ساؤتھ لامر بلویڈ کے 500 بلاک سے فون کال آئی۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہ مقتول کو اسپتا لے کر گئی، جس کی کی شناخت 30 سالہ اکشے گپتا کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے جسم پر زخموں کے کئی نشان تھے۔ اکشے گپتا کی جان بچانے کے اقدامات کیے گئے، لیکن یہ کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں اور اکشے گپتا کو شام 7:30 بجے مردہ قرار دے دیا گیا۔
کنڈیل نے کیا قتل کا اعتراف، کہا-میرے چچا کی طرح دکھتا تھا اکشے
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مشتبہ شخص، جس کی شناخت 31 سالہ دیپک کنڈیل کے نام سے ہوئی ہے، نے مشتعل ہوئے بغیر گپتا کی گردن میں چھرا گھونپا۔ بس کے رکنے کے بعد دیپک دوسرے مسافروں کے ساتھ بس سے باہر نکلا اور پیدل جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔اس کے فوراً بعد پولیس نے دیپک کنڈیل کو ڈھونڈ کر حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق دیپک نے گپتا کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی کہ اکشے گپتا اس کے چچا سے مشابہت رکھتا تھا۔ کنڈیل پر فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں ٹریوس کاؤنٹی جیل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس کی تفتیش آسٹن کے 2025 کے 25ویں قتل کے طور پر کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

