Bharat Express

Pakistan Blast: پاکستان میں دہشت گرد حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان میں دہشت گرد حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

Pakistan Blast: پاکسان میں ایک بارپھر خود کش حملہ ہواہے۔ خود کش حملوار نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس دہشت گرد حملہ میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ پاکستان پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک دہشت گرد حملوار نے پیر کو جنوب  مغربب پاکستان میں ایک موٹر سائیکل کو ایک پولیس ٹرک میں ٹکر مار دی۔ جس کے بعد اس میں بھیانک دھماکہ ہوگیا ہے۔ یہ دھماکہ بلوچستان کے سی بی ضلع کے بولان میں ہوا ہے۔ فی الحال موقع پر پولیس فورس پہنچ گئی ہے۔ اورعلاقہ کی گھیرا بدنی کرلی گئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان میں سے کئی لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی  ہے۔

Also Read