چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک، 9 زخمی
بیجنگ، 25 نومبر (بھارت ایکسپریس): چین کے شنجیانگ ایغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارومکی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی کہ 10 افراد کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
شنہوا خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق آگ جمعرات کی شام 7.49 بجے تیان شان ضلع میں ایک کمیونٹی کی عمارت میں لگی۔
رات تقریباً 10.35 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکومت کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایمرجنسی علاج کے باوجود دس افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔