Bharat Express DD Free Dish

Sana Amin Sheikh: ‘تم مسلم ہو، کیوں لگاتی ہو سندور؟’ اداکارہ نے دیا کرارا جواب – کیا اللہ مجھے اس کے لیے جہنم میں بھیجے گا؟

میں جانتی ہوں کہ لوگ مجھے اس کی وجہ سے بھی ٹرول کریں گے۔ کچھ لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ میں انسٹاگرام اور فیس بک کیوں نہیں  چھوڑ دیتی ہوں۔ کیا یہ تفریح ​​نہیں ہے… آپ ٹی وی پر میرا سیریل کیوں دیکھتے ہیں؟

اداکارہ ثنا امین شیخ ٹی وی کی مقبول اداکارہ ہیں۔ وہ کرشناداسی جیسے مقبول شوز کر چکی ہیں۔ ثنا  امین  شیخ کو شو کے دوران اپنے بالوں میں سندور لگانے اور گلے میں منگل سوتر پہننے پر ٹرول کیا گیا۔ انہوں نے شو میں ایک ہندو لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت ثنا  امین شیخ نے ٹرولز کو کرارا جواب دیا تھا۔ انہوں نے فیس بک پر پوسٹ ڈالی۔

ثناء امین شیخ نے ٹرولز کو کرارا جواب دے دیا

ثنا  امین شیخ نے لکھا، ‘بہت سے لوگ ہیں جو مجھ پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ میں پیک اپ کے بعد بھی سدور کیوں لگاتی ہوں۔ (ویسے بالوں کو دھونے پر ہی اترتا ہے) اور اگر میں جان بوجھ کر لگاؤں تو کیا میں مسلم نہیں رہوں ،میری ماں منگل سوتر پہنتی تھی… جو کے ہندو پہنتے ہیں۔ لیکن کیا یہ مجھے ایک مسلمان سے کم تر بنا دیتا ہے؟’

‘میں جانتی ہوں کہ لوگ مجھے اس کی وجہ سے بھی ٹرول کریں گے۔ کچھ لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ میں انسٹاگرام اور فیس بک کیوں نہیں  چھوڑ دیتی ہوں۔ کیا یہ تفریح ​​نہیں ہے… آپ ٹی وی پر میرا سیریل کیوں دیکھتے ہیں؟ کیا یہ حرام نہیں ہے؟ کیا اللہ مجھے اس کے لیے جہنم میں بھیجے گا؟ اور کیا آپ جنت میں جائیں گے جب آپ فیس بک پر اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں، جہاں آپ مجھے ہدایات دے رہے ہیں۔’
ثنا امین شیخ نے اپنے کیرئیر کا آغاز کافی کم عمر میں کیا تھا، وہ سال 1995 میں آئے  شو حسرتیں اور ڈی ڈی نیشنل کے شو جنون میں بطور چائلڈ آرٹسٹ نظر آئیں۔

ثنا امین شیخ ان شوز میں بھی آئیں نظر

ثنا  امین شیخ نے ریڈیو مرچی میں کام کیا۔ انہوں نے ٹی وی شو کے ڈائریکٹر اعجاز شیخ سے شادی کی۔ ثنا کے کیرئیر کی بات کریں، تو اانہوں نے گستاخ دل، میرا نام کرےگی روشن، گھوٹالے 2003، کیا مست ہے زندگی، حسرتیں، کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی، نام کارن، من کی آواز پرتیا جیسے شوز کیے ہیں۔ کرشن داسی  نام کے سیریل نے انہیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

2013 میں شو گستاخ دل کی میں لجو بننے سے پہلے ثنا امین شیخ سسرال سمر کا میں بھی نظر آئی تھیں۔ جس میں اس نے نینا نامی ویمپ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ جیت جائیں گے ہم اور میرا نام کرے گی روشن نامی سیریلز میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

ثنا امین شیخ کو اپنی شادی شدہ زندگی میں وہ خوشیاں نہیں مل سکیں جتنی انہوں نے اپنے کیرئیر میں حاصل کیں۔ انہوں نے سال 2016 میں ڈائریکٹرعزیزشیخ سے شادی کی تھی، لیکن یہ شادی 6سال سے زیادہ نہ چل سکی۔ دونوں نے 2022 میں طلاق لے لی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read