Bharat Express DD Free Dish

Two Much with Kajol & Twinkle: کرن جوہر جانوی کپور کے متعلق اتنے پروایکٹیو کیوں ہیں؟ ٹاک شو میں کیا انکشاف

کرن جوہر نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی شری دیوی کے بڑے مداح رہے ہیں۔ ان کے مطابق، شری دیوی بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے حوصلہ افزا اور متاثرکن شخصیتوں میں سے ایک تھیں۔

فلم ساز کرن جوہر۔

ممبئی: فلم ساز کرن جوہر نے حال ہی میں اداکارہ جانوی کپور کے ساتھ اپنے جذباتی تعلق کے بارے میں کھل کر بات کی۔ وہ حال ہی میں ٹاک شو ’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹونکل‘ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جہاں جانوی کپور بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

ٹاک شو کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں کرن جوہر نے بتایا کہ وہ جانوی کپور کے بارے میں اتنے پروایکٹیو کیوں ہیں۔ کرن نے اس دوران جانوی کی ماں اور بالی ووڈ کی عظیم اداکارہ شری دیوی سے جڑی اپنی یادیں شیئر کیں۔

کرن جوہر نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی شری دیوی کے بڑے مداح رہے ہیں۔ ان کے مطابق، شری دیوی بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے حوصلہ افزا اور متاثرکن شخصیتوں میں سے ایک تھیں۔ کرن نے کہا، ’’جانوی کو اتنا پروٹیکٹ کرنا میری شری دیوی کے تئیں دیوانگی کا نتیجہ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کی ماں نے مجھے اپنے جذبات وراثت میں سونپ دی ہیں جیسے میری ذمہ داری ہو کہ ان کی کو ہر تکلیف سے بچاؤں۔

اس پر میزبان کاجول نے بھی شری دیوی سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں 19 سال کی تھی اور فلم سٹی میں بازيگر کی شوٹنگ کر رہی تھی، جب پتہ چلا کہ شری دیوی پاس میں ہی ہیں۔ میں گھبرا گئی اور فوراً اپنے والد کو فون کیا کہ وہ آئیں تاکہ میں ان سے مل سکوں۔ میں ان کی وین کے باہر کھڑی رہی اور ان سے کہا، ’’آپ ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مجھے شاندار لگتی ہیں۔ اگر آپ کبھی اداکاری کا اسکول کھولیں گی تو میں آپ کی پہلی اسٹوڈنٹ بنوں گی۔‘‘

کرن جوہر نے بتایا کہ وہ اور کاجول دونوں ہی ہمیشہ سے شری دیوی کے فین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ کاجول اور میرا ایک چھوٹا سا گروپ ہے جہاں ہم ان سے جڑی یادیں اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں۔‘‘ گفتگو کے دوران جانوی کپور تھوڑی جذباتی ہو گئیں۔ ٹاک شو ’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹونکل‘ پرائم ویڈیو پر نشر ہو رہا ہے، جس کا نیا ایپی سوڈ ہر جمعرات کے روز ریلیز کیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read