Bharat Express DD Free Dish

Yami Gautam Want To Leave Industry: اس اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر کھیتی باڑی کرنے کا کر لیا تھا فیصلہ، پھر اس فلم نے میرے کیرئیر کو دی ایک نئی اُڑان

وہ انٹرنینمٹ  انڈسٹری کی دنیا پر چھاگئیں،لیکن ان کے کیریئر میں ایک وقت ایسا آیا ،جب انہوں نے سب کچھ چھوڑ کر گاؤں واپس جانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ یہی نہیں انہوں نے اپنا بیگ بھی پیک کر لیاتھا۔

یامی گوتم کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا فلم انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر نہیں ہے۔ اس نے اس فلمی دنیا میں اپنے طور پر اور اپنی محنت سے ایک مقام بنایا۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اس کا راستہ آسان نہیں تھا. یامی گوتم کو اپنے کیرئیر کے آغاز میں کافی ریجیکشن  کا سامنا کرنا پڑا۔

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے انڈسٹری میں اپنی الگ جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے کئی بہترین فلمیں دیں۔ یامی گوتم کسی بھی فلم کو ایسے ہی سائن نہیں کرتی ہیں، ان کی ہر فلم میں کچھ نہ کچھ الگ ہوتا ہے۔ یامی  گوتم نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم وکی ڈونر سے کیا۔ اس کے بعد وہ انٹرنینمٹ  انڈسٹری کی دنیا پر چھاگئیں،لیکن ان کے کیریئر میں ایک وقت ایسا آیا ،جب انہوں نے سب کچھ چھوڑ کر گاؤں واپس جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ یہی نہیں انہو ں نے اپنا بیگ بھی پیک کر لیاتھا۔ یامی  گوتم نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر کا وہ وقت یاد کیا ہے۔

یامی گوتم  نے گلاٹا پلس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کا وہ وقت یاد کیا۔ یامی  گوتم نے بتایا کہ وہ اس وقت انڈسٹری میں اپنی جگہ نہیں بنا پائی تھیں۔ یامی گوتم نے کہا- ‘میں مسلسل سن رہی تھی کہ تم  کو اپنی اسکرین موجودگی کو بڑھانا ہوگی۔ کئی اداکار 10 منٹ کے کردار کر کے مقبول ہو رہے تھے۔’

میں گھر واپس  جاکر کھیتی باڑی کرتی 

یامی  گوتم نے مزید کہا کہ میرے اندر بہت خوف اور عدم تحفظ تھا۔ میری خود اعتمادی بھی کم ہو گی تھی ۔ ایک وقت ایسا آیا جب گھر والوں نے کہا کہ تمہیں احساس ہو گیا ہے، کوئی بات نہیں ، تم وہ کرنا چاہتی تھیں وہ کرلیا  ہے، میں نے اب فیصلہ کرلیا  ہے کہ میں کوئی بھی ایسا رول نہیں کروں گی ، وہی کروں گی جو میرا دل کرنے کو کہے گا۔ ورنہ میں اپنا بیگ پیک کر کے واپس چلی جاؤ ں گی ،میں گھر واپس  جاکر کھیتی باڑی کرتی  ۔

یامی گوتم  نے مزید کہا- مجھے  پھر بالا فلم ملی اور اسی سال میری اری بھی ریلیز ہوئی، جس کے بعد میرے کیرئیر نے یو ٹرن لیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یامی گوتم آخری بار پرتیک گاندھی کے ساتھ فلم دھوم دھام میں نظر آئی تھیں۔ یہ فلم OTT پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں یامی  گوتم کے الگ انداز کو کافی پسند کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read