سنی دیول کی آنے والی فلم ’بارڈر 2‘ کو لے کر شائقین میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فلم کی ریلیز میں اب زیادہ وقت نہیں بچا ہے، ایسے میں فلم سازوں نے ’بارڈر‘ کے مشہور و مقبول گانے کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ 46 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں وہی پرانا درد بھرا نغمہ سنائی دیتا ہے، جو برسوں سے ناظرین کے دلوں کو چھوتا آ رہا ہے۔ اس گانے کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے زبردست پسند کیا جا رہا ہے۔فلم سازوں نے ’بارڈر‘ کے اس آئیکونک گانے کو ’بارڈر 2‘ میں بھی شامل کیا ہے۔ یہ مشہور گانا ’گھر کب آؤ گے‘ ہے، جسے چار بڑے گلوکاروں نے اپنی آواز دی ہے۔ ان میں سونو نگم، اریجیت سنگھ، وشال مشرا اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔ جاوید اختر کے لکھے اس پرانے گانے میں منوج منتشر شکلا کے تحریر کردہ نئے بول بھی شامل کیے گئے ہیں۔ چند سیکنڈ کے اس ٹیزر کو خبر لکھے جانے تک چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ویوز مل چکے ہیں۔
https://youtu.be/ajqKQSxgftM
واضح رہے کہ 1999 میں ریلیز ہونے والی وار ڈرامہ فلم ’بارڈر‘ کا اصل گانا ’سندیسے آتے ہیں‘ سونو نگم اور روپ کمار راٹھوڑ نے گایا تھا، جس کے بول جاوید اختر نے لکھے تھے۔ اس فلم میں سنی دیول، سنیل شیٹی، اکشے کھنہ اور جیکی شراف نے اہم کردار نبھائے تھے۔انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’بارڈر 2‘ میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اہان شیٹی، مونا سنگھ، میدھا رانا، سونم باجوا اور انیا سنگھ سمیت کئی مضبوط اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم گلشن کمار اور ٹی سیریز کی جانب سے جے پی دتہ کی جے پی فلمز کے اشتراک سے پیش کی جا رہی ہے۔ بھوشن کمار، کرشن کمار، جے پی دتہ اور ندھی دتہ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Border 2 Song Ghar Kab Aaoge Teaser Out: WATCH Sonu Nigam, Arijit Singh, Vishal Mishra And Diljit Dosanjh Unite For The Greatest Musical Collaboration In Indian Cinema!https://t.co/oJxwqMiOdS#gharkabaaoge #border2#sunnydeol#varundhawan#ahanshetty #DiljitDosanjh…
— Box Office Worldwide (@BOWorldwide) December 29, 2025
‘بارڈر 2’ 23 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے
’’بارڈر 2‘‘ کی کہانی 1971 کی پاک بھارت جنگ پر مبنی ہے۔ اس جنگ میں ہندوستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جوانوں نے ہندوستان کے دشمنوں کو بھگانے کے لیے افواج میں شمولیت اختیار کی۔ اس کہانی کو بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔ ۔ شائقین اس کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



