Bharat Express DD Free Dish

’Swami Govind Dev Giri Praises ‘Hanuman Ansh: سوامی گووند دیو گری نے کی ’ہنومان انش‘ کی تعریف، انوپریہ ناگر نے ’بھارت ایکسپریس‘ کو دیا کریڈٹ

سناتن کی گونج اور ’ہنومان انش‘ کا جلوہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ دہلی میں شری کرشن جنم بھومی نیاس کی میٹنگ میں سوامی گووند دیو گری نے پروڈیوسر انوپریہ ناگر کو اعزاز سے نوازا۔ اس دوران انوپریہ نے آفیشل میڈیا اور پبلسٹی پارٹنر بننے کے لیے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور سی ایم ڈی اپیندر رائے کا شکریہ ادا کیا۔

دہلی میں شری کرشن جنم بھومی نیاس کی ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے خزانچی/جنرل سکریٹری سوامی گووند دیو گری مہاراج نے کی۔ میٹنگ میں شری کرشن جنم بھومی احاطے کی ترقی، سکیورٹی اور سناتن سے جڑے کئی اہم موضوعات پر سنجیدگی سے غور و خوض ہوا۔ سب سے خاص بات یہ رہی کہ اس میٹنگ میں بلاک بسٹر فلم ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریہ ناگر کا استقبال کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے آفیشل میڈیا اور پبلسٹی پارٹنر بننے کے لیے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور سی ایم ڈی اپیندر رائے کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ’ہنومان انش‘ کے لیے 21 سالہ نوجوان پروڈیوسر انوپریہ ناگر کے اعزاز کے ساتھ سناتن ثقافت اور ہنومان بھکتی کی جوت جگانے والی اس فلم کی بے مثال کامیابی کو دیکھتے ہوئے سنتوں نے اسٹیج پر ان کے والدین اور دادی کو بھی خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا۔

’بالی ووڈ کو سبق سکھایا ہے‘- سوامی گووند دیو گری

فلم ’ہنومان انش‘ کی آسمانی کامیابی اور ملک کے بدلتے ماحول پر سوامی گووند دیو گری مہاراج نے بالی ووڈ کو آئینہ دکھاتے ہوئے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے لوگوں کو بھی حیران کرنے والی اور سبق سکھانے والی انتہائی بڑی تخلیق پورے ملک کی پیاری بیٹی انوپریہ نے کرکے دکھائی ہے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی بنیاد ہمارے روحانیت اور سناتن کی علامت ہے۔ صبر اور بھگوان ہنومان کی اٹوٹ بھکتی سے انوپریہ نے یہ شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں بھگوان ہنومان کے مزید مندر بننے چاہئیں۔

ہر محاذ پر فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے

چاہے کروڑوں ناظرین کو سنیما گھروں تک لانا ہو، لوگوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات کو بیدار کرنا ہو یا پھر باکس آفس پر چھپڑ پھاڑ کمائی کرنا ہو، فلم ’ہنومان انش‘ نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ فلم نئی نسل تک ہنومان بھکتی، روحانیت اور سناتن کے جذبے کو پہنچانے میں پوری طرح کامیاب رہی ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر جذباتی ہوتے ہوئے پروڈیوسر انوپریہ ناگر نے اپنے سفر کو یاد کیا اور کہا کہ میں نے بھی اپنی فلم کی نیا ہنومان جی اور بابا نیم کروڑی کے بھروسے چھوڑ دی تھی۔ یہ فلم نئی نسل کے لیے بنائی ہے اور میں نے کبھی فائدے یا منافع کے بارے میں نہیں سوچا۔ اپنی پوری جمع پونجی میں نے صرف نئی نسل کو سناتن کی سمت سے جوڑنے کی کوشش میں لگا دی تھی۔

ساتھ کھڑا رہا ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘

اس خاص موقع پر انوپریہ ناگر نے اسٹیج سے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور اس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انوپریہ نے ان جدوجہد کے دنوں کو یاد کیا جب فلم بن کر تیار تھی، لیکن پبلسٹی اور مارکیٹنگ کے محاذ پر مین اسٹریم میڈیا کی کوئی حمایت نہیں مل پا رہی تھی۔ ایسے مشکل وقت میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پہلے دن سے ہی فلم کا آفیشل میڈیا اور پبلسٹی پارٹنر بنا۔ چینل کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے بابا نیم کروڑی کی زندگی پر مبنی اس فلم کی تشہیر کے لیے اپنے پورے نیٹ ورک کا بھرپور استعمال کیا۔ فلم کے تئیں اپنی گہری عقیدت ظاہر کرتے ہوئے چینل کے سی ایم ڈی اپیندر رائے دہلی کے پی وی آر سنیما میں منعقد خصوصی اسکریننگ کے موقع پر اہل خانہ کے ساتھ پہنچے تھے اور فلم کی تعریف کی تھی۔

ٹرسٹ کے ساتھیوں نے دی مبارکباد

شری کرشن جنم بھومی ٹرسٹ کی اس میٹنگ میں نیاس کے منیجنگ ٹرسٹی انوراگ ڈالمیا اور شری کرشن جنم استھان سیوا سنستھان کے سکریٹری کپل شرما بھی موجود رہے، جنہوں نے فلم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read