Bharat Express DD Free Dish

anupriya nagar

صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے بعد انوپریا ناگر نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ محض 21 سال کی عمر میں اپنی فلم ’ہنومان انش‘ کے ساتھ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز صدر سے ملاقات کرنا ان کے لیے ناقابلِ فراموش اور تصور سے بھی بڑھ کر ایک لمحہ ہے۔

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن اسے دیکھ نہیں سکتے۔ وہ چاہتی ہیں کہ سنیل اس محبت کو اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ سکیں جو لوگ ان سے کرتے ہیں۔

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے رام للا اور ہنومان گڑھی میں درشن و پوجا کی۔ اس دوران انہوں نے شری رام جنم بھومی مندر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس سے ملاقات کرکے آشیرواد لیا۔

سناتن کی گونج اور ’ہنومان انش‘ کا جلوہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ دہلی میں شری کرشن جنم بھومی نیاس کی میٹنگ میں سوامی گووند دیو گری نے پروڈیوسر انوپریہ ناگر کو اعزاز سے نوازا۔ اس دوران انوپریہ نے آفیشل میڈیا اور پبلسٹی پارٹنر بننے کے لیے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور سی ایم ڈی اپیندر رائے کا شکریہ ادا کیا۔

ہاؤس آف لارڈز میں انپریا ناگر نے بھارتی ثقافت اور عقیدے پر متاثر کن خطاب دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو برادریوں کے درمیان پل بنانے کا پیغام دیا اور اپنی فلم ‘ہنومان انش’ کے ذریعے بھارتی روحانی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کی کوشش کی۔