سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے گھر خوشیوں کی بڑی خبر آئی ہے۔ یہ اداکار جوڑا اب والدین بن چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کیارا نے ایک پیاری سی بیٹی کو جنم دیا ہے۔ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی والدین بن گئے ہیں۔ جوڑے نے بیٹی کی صورت میں اپنی پہلی اولاد کا استقبال کیا ہے۔ آج منگل کے روز اداکارہ کیارااڈوانی نے بیٹی کو جنم دیا۔ واضح رہے کہ کیارا اڈوانی نے فروری میں اپنی حمل کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
سدھارتھ-کیارا نے کی آفیشل پوسٹ
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ہاں بیٹی ہونے کی خبر کل رات سامنے آئی تھی۔ اب آج جوڑے نے خود ہی معلومات فراہم کی ہے کہ وہ ایک پیاری بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ سدھارتھ اور کیارا نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے، ‘ہمارے دل خوشی سے بھر گئے ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ ہمیں بیٹی سے نوازا گیا ہے۔’ پوسٹ کے نیچے سدھارتھ اور کیارا کے نام لکھے ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں سدھارتھ نے صرف دل، آنکھ اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔
نیٹیزنز نے دی مبارکباد
بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں نیٹیزنز سڈ-کیارا کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ ایک یوزرنے لکھا، “مبارک ہو”۔ ایک اور نے لکھا، “پاور کپل کو والدین بننے پر بہت بہت مبارکباد”۔ کچھ نیٹیزنز نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ “تمام اسٹوڈنٹس کو بیٹیاں ہوئی ہیں”۔ دراصل، یہ بات فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے جڑی ہوئی ہے، جس میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے کام کیا تھا۔
’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے جڑا تعلق
عالیہ بھٹ نے بھی بیٹی راہا کا استقبال کیا ہے۔ ورون دھون بھی بیٹی کے والد بنے ہیں۔ اور اب سدھارتھ ملہوترا کے گھر بھی بیٹی نے جنم لیا ہے۔ اس پر نیٹیزنز لکھ رہے ہیں، “فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کے تمام مرکزی اداکاروں کی پہلی اولاد بیٹی ہے”۔
سال 2023 میں ہوئی جوڑے کی شادی
View this post on Instagram
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی سال 2023 میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی راجستھان کے جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس میں شاہی انداز سے منعقد ہوئی تھی۔ اس شادی میں فلم انڈسٹری کے کئی ستارے شامل ہوئے تھے۔ ان کی محبت کی کہانی فلم شیر شاہ کے سیٹ پر شروع ہوئی تھی۔
سدھارتھ اور کیارا کے آئندہ منصوبے
سدھارتھ ملہوترا فلم پرَم سندری میں نظر آئیں گے، جو 25 جولائی کو ریلیز ہونی تھی، لیکن اب اس کی ریلیز اگست میں متوقع ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جھانوی کپور بھی جلوہ گر ہوں گی۔
دوسری طرف، کیارا آڈوانی فلم وار 2 میں نظر آئیں گی، جو 14 اگست 2025 کو ریلیز ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


