Bharat Express DD Free Dish

Shah Rukh Khan’s emotional reaction: نیشنل ایوارڈ جیتنے پر شاہ رخ خان کا جذباتی ردعمل، اداکاری میرے لیے صرف پیشہ نہیں، ایک ذمہ داری ہے

نیشنل ایوارڈ 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ ’12ویں فیل‘ کے لیے وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کو مبارکباد دی۔ یہ اعزاز شاہ رخ خان کے فن، لگن اور طویل سفر کا اعتراف ہے اور ایک نئے باب کا آغاز بھی۔

ممبئی:  فلم جوان کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے پر سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومت ہند، جیوری ممبران، مداحوں اور اپنی فلمی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے صرف ایک اعزاز نہیں، بلکہ ایک بڑی ذمہ داری کی یاد دہانی ہے۔

اداکاری میرے لیے صرف فن نہیں، ایک فرض ہے

شاہ رخ خان نے پر جاری ویڈیو میں کہا کہ میں حکومت ہند، وزارت اطلاعات و نشریات اور نیشنل ایوارڈ جیوری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس عظیم اعزاز کے قابل سمجھا۔ یہ ایوارڈ نہ صرف میرے فن کا اعتراف ہے بلکہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ اسکرین پر سچ دکھانا ایک ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فلم جوان کے ہدایتکار ایٹلی کمار اور پوری ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی میری اکیلے کی نہیں، پوری ٹیم کی ہے، جنہوں نے میری اداکاری کو حقیقت کا رنگ دیا۔

فلمی سفر کا نیا سنگ میل

شاہ رخ خان جنہیں دنیا کنگ خان کے نام سے جانتی ہے، گزشتہ 35 سالوں سے فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔ ٹی وی شوز ’فوجی‘ اور ’سرکس‘ سے آغاز کرنے والے شاہ رخ نے جلد ہی ’بازیگر‘، ’ڈر‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ جیسی فلموں سے اپنی پہچان بنائی۔ حالیہ برسوں میں ان کی فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ ایکشن اور حب الوطنی سے بھرپور کہانیاں لے کر آئیں، جنہوں نے باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کی۔

کنگ کی شوٹنگ میں مصروف

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے دوران وہ معمولی زخمی بھی ہو گئے تھے۔ علاج کے بعد وہ جلد دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ نیشنل ایوارڈ 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ ’12ویں فیل‘ کے لیے وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کو مبارکباد دی۔ یہ اعزاز شاہ رخ خان کے فن، لگن اور طویل سفر کا اعتراف ہے اور ایک نئے باب کا آغاز بھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read