Bharat Express

Sana Khan-Anas Syad Become New Parents: ثنا خان کے گھر گونجی کلکاریاں، انس سید کے یہاں ہوا چاند سا بیٹا، خاص انداز میں فینس کو دی جانکاری

ثنا خان کے شوہرانس سید ابھی حج کرکے آئے ہیں، اسی کے بعد سے ثنا خان اور مفتی انس کے گھر ایک خوشخبری بھی آگئی ہے۔ ثنا خان ماں بن گئی ہیں۔

ثنا خان نے مفتی انس کی عمر سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

Sana Khan Anas Saiyad Become New Parents: ثنا خان اور مفتی انس والدین بن گئے ہیں، جی ہاں۔ ثنا خان کو چاند جیسا بیٹا نصیب ہوا ہے۔ اس بارے میں ثنا خان نے خود اپنے انسٹا گرام سے شیئر کرکے یہ خوشخبری اپنے فینس کو دی۔ ایسے میں ثنا خان کے فینس اس خوشخبری کو سن کر بے حد پُرجوش ہوگئے۔ ثنا خان نے بہت ہی دلچسپ انداز میں اپنے بچے کی پیدائش کی خوشی کا اظہار کیا۔

خوشیوں نے ثنا خان کے گھر دی دستک

ثنا خان نے ایک پوسٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے تین ہتھیلیوں کی تصویر شیئر کی۔ تصویر دیکھتے ہی اندازہ ہوگیا کہ خوشخبری نے ثنا خان کے گھر دستک دے دی ہے۔ پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے، جس کے بیک گراونڈ میں قرآن شریف کی آیت پڑھنے کی آواز آرہی ہے۔ ثنا خان نے ویڈیو میں لکھا- ‘اللہ تعالیٰ نے مقدر میں لکھا، پھر اس کو پورا کیا اور آسان کیا۔ اور جب اللہ دیتا ہے تو خوشی اور مسرت کے ساتھ دیتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹا دیا۔’

ثنا خان نے اپنے پوسٹ کے ذریعہ اپنے فینس کو خوشخبری دی ہے۔

ثںا خان اورمفتی انس نے کیا کہا؟

بچہ پیدا ہونے کے بعد انس اور ثنا خان نے اپنے فینس کے لئے جو پوسٹ شیئرکیا، اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا- ‘امید ہے کہ اللہ ہمیں آنے والے دنوں میں ہم سے بھی بہتر بنائیں، تاکہ ہم اپنے بچے کی اچھی پرورش کرسکیں۔ وہ اللہ کی امانت ہے، اسے اور بہتر بنا سکیں۔ آپ سبھی کی دعاوں اور پیار کے لئے شکریہ۔’

 بھارت ایکسپریس