Bharat Express DD Free Dish

Dhurandhar trailer released: ریلیز ہوا رنویر سنگھ اسٹارر فلم ’دھُرندھر‘ کا ٹریلر، ڈرا دے گا ارجن رامپال کا کردار

دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد فلم کے میکرز نے ٹریلر کی ریلیز کو منگل تک ملتوی کر دیا تھا۔ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٹریلر سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کھنہ، رنویر سنگھ، ارجن رامپال، آر مادھون اور سنجے دت کی اداکاری نیچرل لگ رہی ہے اور یہ پانچوں مل کر اسکرین پر کمال کریں گے۔

نئی دہلی: آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی انتہائی متوقع فلم ’دھُرندھر‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس ٹریلر میں رنویر سنگھ، سنجے دت، ارجن رامپال اور آر مادھون کے کردار دکھائے گئے ہیں۔

’دھُرندھر‘ کے چار منٹ کے ٹریلر میں رنبیر کپور کی ’اینیمل‘ سے زیادہ ایکشن اور خون کا عنصر دکھائی دے رہا ہے۔ ٹریلر میں رنویر سنگھ، سنجے دت، ارجن رامپال اور آر مادھون کے کردار چھائے ہوئے ہیں، خاص طور پر ایک ولن کے طور پر ارجن رامپال نے سب کا دل جیت لیا ہے۔

کہانی 1971 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ سے شروع ہوتی ہے۔ ارجن رامپال پاکستانی آئی ایس آئی کے میجر اقبال کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو بھارت کے بارے میں انتہائی ظالم ہیں۔ آر مادھون بھارتی انٹیلجنس کے افسر اجے سنیل کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو پاکستان کے دہشت گردی کے منصوبوں کو ختم کرنے اور پاکستان کو ایک زبردست جواب دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ٹریلر کے آخر میں رنویر سنگھ کی انٹری ہوتی ہے، جہاں وہ کہتے ہیں: ’’تم لوگوں کے پٹاخے ختم ہو گئے ہوں تو میں دھماکہ شروع کروں؟‘‘

رنویر سنگھ اور آر مادھون پاکستان کے دہشت گرد منصوبوں کو ناکام کرنے کی حکمت عملی تیار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ سنجے دت اور اکشے کھنہ بھی الگ کردار میں نظر آئیں گے۔ ان دونوں کے کردار کے بارے میں ٹریلر میں زیادہ تفصیلات نہیں دی گئی ہیں، لیکن جتنی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، وہ حقیقت میں انتہائی سنسنی خیز اور خوفناک ہیں۔ ٹریلر میں کچھ مناظر ایسے ہیں جو بدن میں سنسنی پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ فلم میں ایکشن اور دہشت گردی کے خطرناک مناظر کی بھرمار ہے۔

میکرز نے ٹریلر کی ریلیز کو منگل تک کر دیا تھا ملتوی 

واضح رہے کہ دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد فلم کے میکرز نے ٹریلر کی ریلیز کو منگل تک ملتوی کر دیا تھا۔ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٹریلر سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کھنہ، رنویر سنگھ، ارجن رامپال، آر مادھون اور سنجے دت کی اداکاری نیچرل لگ رہی ہے اور یہ پانچوں مل کر اسکرین پر کمال کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read