Bharat Express DD Free Dish

Ram Charan Apology: ’’میں نام یاد رکھنے میں بہت کمزور ہوں…”، جسپریت بمراہ کو فٹبالر سمجھنے کی غلطی پر رام چرن نے مانگی معافی

رام چرن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’پیڈی‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں جانہوی کپور، دیویندو، شیوا راجکمار، جگپتی بابو، اور وجے سیتھوپتی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

ممبئی: تیلگو فلموں کے معروف اداکار رام چرن نے بھارتی تیز گیندباز سپریت بمراہ سے معذرت کر لی ہے، کیونکہ انہوں نے غلطی سے بمراہ کو ایک فٹبالر سمجھ لیا تھا۔ اتوار کے روز رام چرن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی کبھی نام بھول جاتے ہیں اور یہ ایک ’انسانی غلطی‘ تھی۔

انہوں نے لکھا، “اوہ… میں واقعی کبھی کبھی نام یاد رکھنے میں بہت کمزور ہوں۔ اس گڑبڑ کے لیے بمراہ سے معذرت چاہتا ہوں۔ جوش اور ہجوم کے درمیان یہ ایک انسانی بھول تھی۔ میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں اور آپ کے کھیل کا بڑا مداح ہوں۔ آپ مسلسل بلے بازوں پر دباؤ بنا کر ہر بھارتی کو فخر محسوس کراتے ہیں۔”

تقریب کے دوران ہوئی غلطی

اس سے پہلے ایک پروگرام میں جب رام چرن سے بھارتی کرکٹرز کے بارے میں مختصر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے مختلف کھلاڑیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’سچن – طویل اور بڑاسفر، ایم ایس ڈی – پرسکون اور کول، روہت شرما – ہر کوئی انہیں اپنا مانتا ہے، وراٹ کوہلی – آگ، جسپریت بمراہ – میں آپ کا سب سے بڑا فین ہوں، مجھے فٹ بال بہت پسند ہے اور آپ نے اسے اور بڑھایا ہے۔ لو یو سر۔‘‘ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا تھا کیونکہ بمراہ کرکٹر ہیں، فٹبالر نہیں۔

فلم ’پیڈی‘ کی ریلیز کی تیاری

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رام چرن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’پیڈی‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں جانہوی کپور، دیویندو، شیوا راجکمار، جگپتی بابو، اور وجے سیتھوپتی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

سال کی بڑی فلموں میں شمار

فلم کو سال 2026 کی بڑی ریلیز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ بوچی بابو ثنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو وردھی سنیما اور میتھری مووی میکرز کی حمایت حاصل ہے۔ فلم کے پروڈیوسر وینکٹ ستیش کلارو ہیں، جبکہ شمالی بھارت میں اسے جیو اسٹوڈیو ریلیز کرے گا۔ فلم کا ورلڈ پریمیئر 3 جون 2026 کو ہوگا جبکہ عالمی سنیما ریلیز 4 جون 2026 کے لیے طے کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read