Bharat Express DD Free Dish

Rajkummar Rao and Patralekha Blessed With Baby Girl : بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اور پترلیکھا کے گھر ننھی پری کی آمد، شادی کی چوتھی سالگرہ پر دی بڑی خوشخبری

بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ اور ان کی اہلیہ اداکارہ پترلیکھا کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی ہے۔ جمعہ کی صبح راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خوشخبری شیئر کی کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ مداحوں اور فلم انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ اور ان کی اہلیہ اداکارہ پترلیکھا کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی ہے۔ جمعہ کی صبح راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خوشخبری شیئر کی کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ مداحوں اور فلم انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ راجکمار راؤ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک یونیکورن کی تصویر بنی ہوئی ہے، جس پر لکھا ہے کہ ’’آج ہم خود کو چاند سے بھی آگے محسوس کر رہے ہیں، کیونکہ خدا کی رحمت کے طور پر ہمارے گھر بیبی گرل آئی ہے‘‘۔ اداکار نے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’’خدا نے ہمیں ہماری شادی کی چوتھی سالگرہ پر سب سے بڑا تحفہ دیا ہے‘‘۔

قابلِ ذکر ہے کہ راجکمار راؤ اور پترلیکھا نے 15 نومبر 2021 کو چنڈی گڑھ میں نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شامل ہوئے تھے۔ دونوں نے 11 سال کے طویل رشتے کے بعد شادی کی اور فینز نے ان کی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا تھا۔ چار سال بعد سالگرہ کے اسی دن ان کے گھر اس خوشی کا آنا مداحوں کے لیے بھی جذباتی لمحہ بن گیا۔

بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اس نئی خوشخبری پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اداکار ورون دھون نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’گرل کلب میں خوش آمدید دوستو۔‘‘ یاد رہے کہ ورون دھون بھی بیٹی کے والد ہیں۔ اداکار علی فضل نے بھی لکھا کہ ’’اوہ خدا، یہ سن کر بہت خوشی ہوئی۔ آپ دونوں خوبصورت لوگوں کو ڈھیروں مبارکباد۔‘‘ مداح بھی سوشل میڈیا پر دل کی ایموجیز کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ علی فضل اور رچا چڈھا بھی حال ہی میں ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 9 جولائی کو جوڑے نے پہلی بار اپنی خوشی کو ظاہر کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’’بیبی آن دا وے‘‘۔ اس اعلان کے بعد سے مداح بے صبری کے ساتھ اس خبر کا انتظار کر رہے تھے اور بالآخر ننھی پری کی آمد نے ان کے انتظار کو خوشی میں بدل دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read