Bharat Express

انٹرٹینمنٹ

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ’اینیمل‘ کو بغیر کٹے ہوئے ورژن میں ریلیز کیے جانے کی خبر نے مداحوں کے جوش میں کافی اضافہ کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ 'اینیمل' اگلے ماہ 14 یا 15 جنوری کو OTT پلیٹ فارم Netflix پر ریلیز کی جائے گی۔

ٹی وی کا مشہور ریئلٹی شو بگ باس-17 اس وقت سوشل میڈیا پرچھایا ہوا ہے۔ حال ہی میں کچن میں دونوں کے درمیان کھانے سے متعلق بحث ہوتی ہے اور اس سے مایوس ہوکر انکتا لوکھنڈے رونے لگتی ہیں۔

شہناز نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ تھینک یو فار کمنگ ان کی دوسری فلم تھی۔ اس کے علاوہ شہناز نے کئی پنجابی فلموں میں کام کیا ہے۔

96 ویں آسکر ایوارڈز میں اس بار ضرار کہان کی فلم 'ان فلیمز' بہترین بین الاقوامی فلم کی کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے آفیشل انٹری ہے۔ اس سال، فلم کا ورلڈ پریمیئر 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ میں ہوا۔ بعد میں اس فلم کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہت شہرت ملی۔

شاہ رخ خان کے علاوہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی میں کئی شاندار اداکاروں کا ایک گروپ ہے۔ ان میں تاپسی پنو، وکی کوشل اور اداکار بومن ایرانی بھی شامل ہیں۔ ڈنکی 21 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

شاہ رخ خان کی تیسری فلم 'ڈنکی' اس سال ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کی ریلیز سے چند روز قبل کنگ خان ماں ویشنو دیوی کے مندر میں درشن  کرنے کے لیے پہنچ ہیں۔ انہیں منگل کو یعنی آج صبح دیوی ماں کے دربار میں دیکھا گیا تھا۔

انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے بالآخر اپنی شادی کی 6ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں ہیں۔ بالی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پراپنی سالگرہ کی پارٹی کی تصویر شیئر کی ہے۔

شاہ رخ خان کے فینس فلم ’ڈنکی‘ کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جس کے 5 ڈراپ ریلیز کئے جاچکے ہیں۔ یہ فلم 22 دسمبرکو سنیما گھروں میں دستک دے گی۔

بگ باس کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں دکھایا گیا کہ وکی جین ابھیشیک کو سمجھا رہے ہیں کہ وہ پہلے دن سے ہی اپنے آپ کو ترجیح دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ گھر میں کسی کے ساتھ بھی رشتہ نہیں بنا پائے ہیں۔

وکی کوشل نے ’ سیم بہادر' میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم ملک کے پہلے فیلڈ مارشل سام مانیک شا کی زندگی پر مبنی ہے۔