پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کی گرفتاری سے متعلق افواہ بہت تیزی سے پھیل رہی تھی اور یہ بتایا جارہا ہےکہ انہیں گرفتار کرکے دبئی کے برج پولیس تھانے میں قریب تین سے چار گھنٹے تک رکھا گیا تھا، حالانکہ بعد میں یہ خبر جھوٹی نکلی اور خود راحت فتح علی خان نے ایک ویڈیو جاری کرکے اس خبر کو افواہ بتایا ہے۔
News circulating regarding the arrest of Rahat Fateh Ali Khan is fake and baseless.
Regards Team RFAK pic.twitter.com/G9F2yBOdmZ— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) July 22, 2024
گرفتاری کی خبروں پر معروف گلوکار راحت فتح علی کا بیان سامنے آگیاہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ دبئی میں گانے ریکارڈ کروانے آیا ہوں، ہر چیز ٹھیک ہے۔راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے۔انہیں اپنے فین اور چاہنے والوں کو اپنی طاقت بتایا ہے اور کہا کہ بہت جلد ایک نئے گانے کے ساتھ آپ سب کے روبر ہونے والا ہوں ۔
Fake News https://t.co/ydbJIICtu9
— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) July 22, 2024
یاد رہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور بعد میں انہیں گرفتار کر کے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔