Bharat Express DD Free Dish

Ziddi Jatt Trailer Launch: منوج تیواری اور سپنا چودھری فلم ’’ضدی جٹ‘‘ کے ٹریلر لانچ پر پہنچے، منوج تیواری نے کہا–حکومت علاقائی فلموں کو دے رہی ہے فروغ

ریت کی غیر قانونی کانکنی اور انتقام پر مبنی فلم ’’ضدی جٹ‘‘ میں رانجھا وکرم سنگھ، سنگا، سارہ گرپال اور بالی ووڈ اداکار پردیپ راوت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

بی جے پی ایم پی اور اداکار منوج تیواری اور ہریانوی گلوکار سپنا چودھری نے سوورین-2، دہلی میں واقع لی میریڈیئن ہوٹل میں منعقدہ ’’ضدی جٹ‘‘ فلم کے ٹریلر لانچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر منوج تیواری نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ علاقائی فلمیں مزید آگے بڑھیں۔ رننگ ہارس پکچرز کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس فلم کو سمرن جیت سنگھ ہنڈل نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔

حکومت علاقائی فلموں کو آگے بڑھانا چاہتی ہے: منوج تیواری

منوج تیواری نے فلم کے مصنف اور ہدایت کار سمرن جیت سنگھ ہنڈل کا فلم ’’ضدی جٹ‘‘ بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میری خواہش ہے کہ فلم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ حکومت بھی WAVES کے ذریعے نئی تخلیقات کو ایک بڑا پلیٹ فارم دینا چاہتی ہے۔‘‘ منوج تیواری نے مزید کہا کہ مرکز کی مودی حکومت فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ وہیں سپنا چودھری کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کے حوالے سے منوج تیواری نے کہا کہ اگر کوئی اچھی تجویز آئے تو ہم ضرور ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

مشہور ہریانوی گلوکار سپنا چودھری بھی تھیں موجود

فلم ’’ضدی جٹ‘‘ کے ہندی ٹریلر لانچ کے موقع پر منوج تیواری کے ساتھ سپنا چودھری بھی موجود تھیں۔ جب سپنا چودھری سے ان کی بایوپک کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کوئی جواب دینے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میری بایوپک 2026 تک آئے گی۔ یہ بایوپک مہیش بھٹ کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔ ہم ابھی اس کے بارے میں نہیں بتا سکتے۔‘‘

میں پنجابی ہوں اس لیے پنجاب سے آنکھیں بند نہیں کر سکتا: سمرن جیت سنگھ

فلم ’’ضدی جٹ‘‘ کے مصنف اور ہدایت کار سمرن جیت سنگھ ہنڈل سے جب ان کی فلم کے آئیڈیا کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر قانونی کان کنی ایک بڑا مسئلہ ہے اور وہ اس مسئلے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ فلموں کے ذریعے وہ پنجاب کے اس بڑے مسئلے کو ملک کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔

ریت کی غیر قانونی کانکنی اور انتقام پر مبنی ہے یہ فلم

ریت کی غیر قانونی کانکنی اور انتقام پر مبنی فلم ’’ضدی جٹ‘‘ میں رانجھا وکرم سنگھ، سنگا، سارہ گرپال اور بالی ووڈ اداکار پردیپ راوت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ناظرین کو ایکشن، ڈرامہ، مافیا کلچر کا تڑکا دیتی ہے۔ یہ فلم 2022 میں پنجابی زبان میں ریلیز ہوئی تھی۔ آج اس کا ہندی ٹریلر لانچ کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read