فلم ’میں ہوں نا‘ کو 21 سال مکمل
ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی 2004 میں ریلیز ہوئی فلم ’میں ہوں نا‘ کو 21 سال مکمل ہو گئے۔ اس فلم نے بڑے پردے پر خوب کمائی کی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ سشمیتا سین، سنیل شیٹی، امریتا راؤ اور زید خان مرکزی کردار میں تھے۔ اس فلم میں زید نے شاہ رخ کے سوتیلے بھائی لکشمن کا کردار ادا کیا تھا، جو پورے کالج میں ’لکی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اداکار نے اس کردار کو اپنے دل کے بہت قریب قرار دیا۔
میں ہوں نا میں اپنے اہم کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے زید خان نے کہا، ’میں کوئی بھی کردار ادا کروں، لکی ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص جگہ رکھے گا۔‘
‘‘زید خان نے فلم کا اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں ہوں نا‘ نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا۔ انہوں نے کہا، ’’21 سال بعد جب میں ’میں ہوں نا‘ دیکھتا ہوں تو یہ ایک خواب جیسا لگتا ہے۔
زید خان نے کہا کہ ’لکی‘ کے کردار نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا۔ آج بھی مداح مجھ سے ملتے ہیں اور مجھے ’لکی‘ یا ’لکشمن‘ کہتے ہیں، میرے ڈائیلاگز کی نقل کرتے ہیں یا میری سگنیچر سویگ موو کر کے دکھاتے ہیں۔ یہ سب میرے لیے بہت خاص ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ’’شاہ رخ سر کے ساتھ اور فرح خان کی ہدایت کاری میں کام کرنا میرے لیے فلم سازی میں ایک ماسٹر کلاس کی طرح تھا، جس نے میرے پورے کیرئیر کی سمت کا تعین کیا۔ ’لکی‘ کا باغی رویہ، اس کا ٹرانس فارمیشن اور اس کا اسٹائل، خاص طور پر لمبے بالوں میں ہائی لائٹس، ڈھیلے پینٹ، بنیان اور کھلی شرٹ… یہ سب پوپ کلچر کا حصہ بن گیا تھا۔‘‘
اداکار نے کہا کہ 21 سال گزرنے کے بعد بھی میں ایمانداری سے کہہ سکتا ہوں کہ میں کوئی بھی کردار ادا کروں، ’لکی‘ ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھے گا۔ یہ صرف میرا بالی ووڈ ڈیبیو نہیں تھا بلکہ اس فلم کے ذریعے میں نے شائقین کے دلوں میں بھی جگہ بنائی، میں شائقین سے ملنے والی محبت کا شکرگزار ہوں اور میری دعا ہے کہ یہ محبت یوں ہی بڑھتی رہے۔
فلم میں شاہ رخ اور سشمیتا کی جوڑی آج بھی لوگوں کی پسند ہے۔ ہاف سویٹر میں شاہ رخ کے لک کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ وہیں، ٹیچر بنی سشمیتا کی سرخ ساڑی کا ٹرینڈ بھی کافی مقبول ہوا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

