Bharat Express DD Free Dish

Mahhi Vij Tv Actress: ماہی وج نے جے بھانوشالی سے طلاق کے  بعدخود کو تحفے میں دی نئی لگژری کار، سوشل میڈیا پر دوستوں اور مداحوں نے دی مبارکباد

طلاق کے بعد مَاہی وج اس وقت بھی سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے اپنے خاص دوست ندیم قریشی کی سالگرہ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں مَاہی نے ندیم کو اپنا پیار بتایا اور لکھا کہ انہوں نے انہیں دل سے چنا ہے۔

نئی دہلی:ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہی وج ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اداکار جے بھانوشالی کے ساتھ اپنی 14 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق کی تصدیق کی تھی اور واضح کیا تھا کہ اگرچہ وہ الگ ہو رہے ہیں، مگر اپنے بچوں کی پرورش مل کر کریں گے۔طلاق کے بعد اب ماہی وج نے اپنی زندگی کا ایک بڑا خواب پورا کر لیا ہے۔ انہوں نے خود کو ایک نئی کار تحفے میں دی ہے، جسے وہ اپنی خود مختاری اور نئی شروعات کی علامت قرار دے رہی ہیں۔ جے بھانوشالی سے علیحدگی کے بعد مَاہی کی یہ پہلی بڑی ذاتی خوشی سمجھی جا رہی ہے، جس پر ان کے مداح بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

دوستوں اور مداحوں کی جانب سے تعریفیں
माही विज ने जय भानुशाली संग तलाक के बाद पूरा किया अपना बड़ा सपना, खुद को गिफ्ट की ये खास चीज

ماہی وج نے اپنی نئی کار کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ تصویر میں وہ پنک رنگ کی شارٹ ڈریس میں کار کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں اور کافی پراعتماد نظر آ رہی ہیں۔ ان کی قریبی دوست اور اداکارہ آرتی سنگھ نے بھی یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی کیپشن لکھا۔ آرتی نے لکھا کہ وہ مَاہی کے لیے بے حد خوش ہیں اور پرارتھناکی کہ ما ہی کی زندگی میں ہمیشہ خوشیاں رہیں۔ انہوں نے مَاہی کو ایک مضبوط لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف خوشیوں کی ہی حقدار ہیں۔آرتی سنگھ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی ماہی وج کو نئی کار خریدنے پر خوب مبارکباد دی اور ان کے حوصلے کی تعریف کی۔

طلاق کے بعد مَاہی وج اس وقت بھی سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے اپنے خاص دوست ندیم قریشی کی سالگرہ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں مَاہی نے ندیم کو اپنا پیار بتایا اور لکھا کہ انہوں نے انہیں دل سے چنا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے مَاہی اور ندیم کے رشتے پر سوال اٹھانا شروع کر دیا۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ  ٹرولنگ پر ماہی وج خاموش نہیں رہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو سخت جواب دیا اور کہا کہ جو لوگ اس طرح کی منفی سوچ اور گندگی پھیلا رہے ہیں، وہ قابلِ افسوس ہیں۔ مَاہی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے جینا جانتی ہیں اور کسی کو بھی بے بنیاد قیاس آرائیوں کا حق نہیں دیتیں۔طلاق کے بعدماہی وج کا یہ نیا قدم ان کی مضبوط شخصیت اور خود اعتمادی کو ظاہر کرتا ہے، جسے ان کے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read