Bharat Express DD Free Dish

KK Menon trolled: کانگریس کے کیمپن پر صفائی دینے کے بعد بھی ٹرول ہو رہے ہیں کے کے مینن، لوگوں نے کہا- اب پتہ چلا…

اداکار کے کے مینن کی وضاحت کے باوجود لوگ انہیں سخت ٹرول کر رہے ہیں۔ صارفین نے اس پر سوالات کی جھڑی لگا دی ہے۔ کئی لوگ پوچھ رہے ہیں، ’’کیا آپ اب سیاست میں انٹری لینے جا رہے ہیں؟‘‘ ’’ کانگریس کے لیے مہم کیوں چلا رہے ہیں؟‘‘ کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ ہندوستان میں انتخابات میں دھاندلی ہوتی ہے؟‘‘

اداکار کے کے مینن۔

ممبئی: کانگریس پارٹی نے حال ہی میں اپنے ’ووٹ چوری‘ کیمپن میں جب مشہور اداکار کے کے مینن کے کلپ کا استعمال کیا تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ حالانکہ، کے کے مینن نے فوری طور پر اس معاملے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس کیمپن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ کلپ ان کی ویب سیریز ’اسپیشل اوپس‘ کی پروموشنل ویڈیو سے ان کی اجازت کے بغیر لی گئی ہے۔

وضاحت کے باوجود ہو رہے ہیں ٹرول

اداکار کی وضاحت کے باوجود لوگ انہیں سخت ٹرول کر رہے ہیں۔ صارفین نے اس پر سوالات کی جھڑی لگا دی ہے۔ کئی لوگ پوچھ رہے ہیں، ’’کیا آپ اب سیاست میں انٹری لینے جا رہے ہیں؟‘‘ ’’ کانگریس کے لیے مہم کیوں چلا رہے ہیں؟‘‘ کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ ہندوستان میں انتخابات میں دھاندلی ہوتی ہے؟‘‘

ایک صارف نے تبصرہ کیا، آپ بھی بک گئے کیا؟ جب کہ کچھ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا، ’’اگر سپورٹ کرنا ہی ہے تو ایماندار پارٹی کو کرو۔‘‘

ایک صارف نے لکھا، ’’اداکار ہو یا ایجنڈا سلیبرٹی؟ ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا، ’’ہمت سنگھ اب ملک بچانے نہیں، پارٹی چلانے نکلے ہیں۔‘‘ جبکہ کچھ نے کہا، ’’اب سمجھ آیا کیو ہمت سنگھ کو را سے نکال دیا گیا تھا۔‘‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’’لگتا ہے اب فلمیں نہیں چل رہی، تو سیاست کا سہارا لینا پڑا؟ وہیں، کچھ لوگوں نے الزام لگایا، ’’یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ ہے، کانگریس کو حمایت کے لیے چہروں کی ضرورت ہے، اور آپ جیسے اداکار بک چکے ہیں۔‘‘

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک ویڈیو جاری کی اور کیپشن میں لکھا، ’’ہمت سنگھ کچھ کہہ رہے ہیں، جلدی سے کر آؤ! بند کرو۔‘‘ اور اسے کانگریس کی ’ووٹ چوری‘ مہم کا حصہ قرار دیا۔

کے کے مینن نے فوری طور پر دیا اس کا جواب

کے کے مینن نے فوری طور پر اس کا جواب دیا اور وضاحت کی، ’’میں نے اس اشتہار کے لیے کوئی مہم نہیں چلائی ہے۔ یہ کلپ میرے ’اسپیشل آپس‘ پروموشنز سے لیا گیا ہے اور میری اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔‘‘ ابھی تک، ویڈیو کانگریس پارٹی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read