Bharat Express DD Free Dish

Sunjay Kapoor Funeral: سابق شوہر سنجے کپور کے آخری رسوم میں شامل ہوئیں کرشمہ کپور

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورنے اپنے سابق شوہرسنجے کپورکی آخری رسومات میں شرکت کی۔ کرشمہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ دہلی پہنچ گئیں۔ سنجے کپورنے 12 جون کواس دنیا کوالوداع کہہ دیا تھا۔

کرشمہ کپور نے اپنے سابق شوہر سنجے کپور کے آخری رسوم میں شرکت کی۔

دہلی میں آج یعنی 19 جون کو بزنس مین سنجے کپورکا آخری رسوم ادا کیا جا رہا ہے۔  سنجے کپوربالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورکے سابق شوہررہ چکے ہیں۔ کرشمہ کپوراپنے سابق شوہرکے آخری رسوم کے لئے دہلی پہنچیں اورصرف کرشمہ ہی نہیں بلکہ ان کی فیملی کے اور بھی رکن سنجے کپورکے آخری رسوم میں پہنچے۔

کرینہ کپوراورسیف علی خان بھی سنجے کپورکے آخری رسوم میں شامل ہوئے۔ سنجے کپور 12 جون کو دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔ وہ ہارس پولے کھیل رہے تھے۔ جب وہ گھوڑے پر سوارتھے، اسی دوران ان کے منہ میں مدھو مکھی چلی گئی، جس نے ان کے حلق پر ڈنک ماردی۔ اس کے بعد سنجے کپورکوہارٹ اٹیک آگیا اوروہ گھوڑے سے نیچے گرگئے۔ انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹ دیا گیا، لیکن ان کی جان نہیں بچ پائی۔

سنجے کپورکی رحلت برطانیہ میں ہوئی تھی۔ ان کی لاش ہندوستان لانے میں تاخیرہوئی، جس کے بعد آج دہلی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ لاش لانے میں تاخیرہوئی کیونکہ اس کے پاس امریکی شہریت تھی، جبکہ انگلینڈ میں انہوں نے دنیا کو الوداع کہا اورلاش ہندوستان لانی پڑی۔ اس لئے قانونی چارہ جوئی مکمل کی گئی، جس کی وجہ سے تاخیرہوئی اوران کی لاش لانے میں وقت لگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

شادی کے 13 سال بعد ہوا تھا سنجے-کرشمہ کا طلاق

سنجے کپور نے سال 2003 میں کرشمہ کپور سے شادی کی تھی۔ یہ سنجے کی دوسری شادی تھی۔ اس سے پہلے ان کی شادی نندتا مہتانی سے سال 1996 میں ہوئی تھی۔ حالانکہ چارسال کے بعد ہی دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سنجے کپورکی زندگی میں کرشمہ کپورآئیں۔ حالانکہ شادی کے کچھ سال بعد ہی دونوں کے رشتے میں پریشانیاں آنے لگیں۔ دونوں نے ایک دوسرے پرکئی سنگین الزام لگائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

شادی کے 13 سال کے بعد سال 2016 میں دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔ کرشمہ کپور سے طلاق کے ایک سال بعد سال 2017 میں سنجے کپورنے پریا سچدیو سے شادی کی تھی۔ دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی خوش تھے۔ حالانکہ اب سنجے کپور نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔