Bharat Express

Nayanthara unfollows her Husband: کیا نین تارا کی شادی  ٹھیک نہیں چل رہی ہے ؟اداکارہ نے اپنے شوہر کوکیا ان فائو ، ‘آنکھوں میں آنسو…

یہی نہیں نین تارا نے اپنے شوہر فلم ساز وگنیش شیون کو انسٹاگرام پر ‘ان فالو’ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مداح ان کی علیحدگی کی خبروں سے کافی پریشان نظر آرہے ہیں

...کیا نین تارا کی شادی  ٹھیک نہیں چل رہی ہے ؟اداکارہ نے اپنے شوہر کوکیا ان فائو ، 'آنکھوں میں آنسو

Nayanthara unfollows her Husband:  ساؤتھ کی لیڈی سپر اسٹار کہلانے والی نین تارا کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ اداکارہ کی شادی شدہ زندگی میں شاید کچھ اچھا نہیں چل رہا ہے۔ اس کا اندازہ نین تارا کی تازہ ترین پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔

کیا نین تارا کی شادی ٹھیک نہیں چل رہی؟

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ” وہ اپنی آنکھوں میں آنسو لئے بھی ہمیشہ یہی کہتی رہیں گی کہ ‘مجھے یہ مل گیا’۔ اداکارہ نے نے اس  کوپوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

شوہر کو کیا ان فالو

یہی نہیں نین تارا نے اپنے شوہر فلم ساز وگنیش شیون کو انسٹاگرام پر ‘ان فالو’ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مداح ان کی علیحدگی کی خبروں سے کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔دونوں کو ساؤتھ کی پسندیدہ جوڑی کے طور پر دیکھا جا تاہے۔

دونوں کی پہلی ملاقات

آپ کو بتاتے چلیں کہ ان دونوں کی شادی کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے۔ دونوں نے 2021 میں منگنی کی اور 2022 میں بڑے دھوم دھام سے شادی کی۔ رشتہ میاں بیوی میں بدل گیا۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2015 میں ‘ننم راؤڈی’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وگنیش اس کے ڈائریکٹر تھے۔ تقریباً 6 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

سروگیسی کی مدد سے پیدا ہوا بچہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ جوڑے نے شادی کے چار ماہ بعد ہی سروگیسی کی مدد سے اپنے جڑواں بچوں کا استقبال کیا۔ دونوں اکثر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

کیا نین تارا کی شادی  ٹھیک نہیں چل رہی ہے ؟اداکارہ نے اپنے شوہر کوکیا ان فائو ، ‘آنکھوں میں آنسو…