Urdu Conclave 2026

IIFA 2025 Silver Jubilee in Pink City: آئیفا 2025 کا راجستھان میں انعقاد ایک تاریخی لمحہ ہے: وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما

وزیراعلیٰ نے کہا کہ راجستھان میں فلم سازی صرف ایک پروجیکٹ نہیں ہے، بلکہ ایک تجربہ ہے جہاں آپ کے ہر منظر کو فطرت، تاریخ اور ثقافت امر کر دیتی ہے، اس لئے آئیے اپنی کہانیوں کو راجستھان کے رنگوں میں رنگئے۔

راجستھان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ جے پور، جسے گلابی شہر کے نام سے جانا جاتا ہے، یہاں آئیفا ایوارڈز 2025 کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاجا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان میں اس باوقار آئیفا ایوارڈ تقریب کی سلور جوبلی منائی جائے گی۔ اس سے قبل ملک میں کووڈ-19 کے دوران صرف ایک بار اس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس بار پوری دنیا کی نظریں اس تاریخی واقعہ پر جمی ہوں گی۔ آئیفا 2025 کا انعقاد 8 اور 9 مارچ 2025 کو جے پور میں کیا جا رہا ہے۔ شائقین ہوائی اڈے پر فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور فلمی ستارے جے پور کی سیاحت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے قرارہیں۔اس موقع پر، آج 8 مارچ 2025 کو، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے جے پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج راجستھان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ صرف ایک ایوارڈ تقریب نہیں ہے بلکہ ہندوستانی سنیما اور ثقافت کے عالمی فروغ کی علامت ہے، جس سے راجستھان کو بین الاقوامی فلم اور تفریحی صنعت میں ایک نئی شناخت ملے گی۔آئیفا ایوارڈز کی یہ تقریب راجستھان کو فلم کی شوٹنگ، شادیوں اور لائیو ایونٹس کے لیے ایک بڑے مرکز کے طور پر قائم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کو عالمی تفریحی اور ثقافتی صنعت کا مرکز بنانے کی سمت میں تیزی سے کام جاری ہے۔ آئیفا 2025 اس وژن کی ایک طاقتور عکاسی ہے۔

راجستھان کے تاریخی قلعے، محلات، خوبصورت جھیلیں، سنہری ریت اور بھرپور ثقافتی ورثہ اسے فلم سازوں کے لیے شوٹنگ کا ایک مثالی مقام بناتا ہے۔ صرف پچھلے ایک سال میں راجستھان میں 61 سے زیادہ ویب سیریز، دستاویزی فلمیں، اشتہاری فلمیں، فیچر فلمیں، ٹی وی شوز، ٹی وی سیریل اور میوزک ویڈیوز کی شوٹنگ ہوئی ہے، یعنی تقریباً ہر ہفتے یہاں کوئی نہ کوئی شوٹنگ ہوتی تھی۔

ڈیسٹینیشن ویڈنگ اور کنسرٹ سیاحت کو فروغ ملے گا

جے پور، جودھ پور، ادے پور، اجمیر اور شیخاوتی جیسے علاقے نہ صرف فلم سازوں کی پسند بن رہے ہیں بلکہ شادیوں اور عظیم الشان تقریبات کے لیے بھی دنیا بھر میں مشہور ہو رہے ہیں۔راجستھان صدیوں سے اپنی شان و شوکت، شاہی ورثے اور شاندار مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔ ہر سال راجستھان کے محلوں، قلعوں، حویلیوں اور ہوٹلوں میں ہزاروں شادیاں ہوتی ہیں۔قومی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات بھی اپنے خوابوں کی شادی کے لیے راجستھان کا انتخاب کر رہی ہیں۔ملک کی 75فیصد وراثتی جائیدادیں راجستھان میں ہیں، جو اسے شادیوں کے لیے سب سے پرکشش مقام بناتی ہے۔شادیوں اور اس طرح کی دیگر شاندار تقریبات نے ہوٹلوں، سیاحت، مقامی کاریگروں اور روایتی دستکاری کی صنعت کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔

راجستھان: سنیما کی دنیا کی پسندیدہ منزل

چتور گڑھ قلعے میں فلمائے گئے فلم گائیڈ کے گانے ‘آج پھر جینے کی تمنا ہے’ اور آمور کے شیش محل میں فلمائے گئے فلم مغل اعظم کے گانے کی یادیں آج بھی سنیما شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔راجستھان میں شوٹ کی گئی کچھ اہم فلموں میں باجی راؤ مستانی – امیر پیلس، جے پور، جودھا اکبر – امیر قلعہ، آمور، بجرنگی بھائی جان – منڈاوا، جھنجھنو، رام لیلا – ادے پور، پی کے – منڈاوا، جھنجھنو اور ہائی وے – بیکانیر شامل ہیں۔

پانچ بین الاقوامی شہرت یافتہ فلمیں

– جیمز بانڈ: آکٹپسی (ادے پور، لیک پچولا، لیک پیلس)

– دی فور پویلین (سمود پیلس، راجستھان)

– ہیٹ اینڈ ڈسٹ (ادے پور، جے پور)

– ہولی سموک (پشکر)

راجستھان فلم انڈسٹری کے لیے کیوں خاص ہے؟

 سنہری ریت، بڑے قلعے، پُرسکون جھیلیں، جنگلی حیات کی پناہ گاہیں اور متحرک دیہی زندگی—فلم بینوں کے لیے ایک بہترین پس منظر

 بہترین رابطہ – جے پور، جودھ پور، ادے پور، کشن گڑھ، جیسلمیر، بیکانیر سبھی ہوائی راستے سے جڑے ہوئے ہیں۔

 سنگل ونڈو کی سہولت – تمام فلموں کی اجازت 15 دنوں کے اندر آن لائن جاری کی جاتی ہے۔

 وائلڈ لائف پر مبنی فلموں کے لیے بہترین مقامات – رنتھمبور، سریسکا، جاوائی اور جھلانہ

وزیر اعلی بھجن لال شرما نے فلمسازوں سے اپیل کی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ راجستھان میں فلم سازی صرف ایک پروجیکٹ نہیں ہے، بلکہ ایک تجربہ ہے جہاں آپ کے ہر منظر کو فطرت، تاریخ اور ثقافت امر کر دیتی ہے، اس لئے آئیے اپنی کہانیوں کو راجستھان کے رنگوں میں رنگئے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read