Bharat Express

Gumraah Box Office Collection: آڈینس کی امیدوں پر کھری نہیں اتری’گمراہ‘، پہلے دن کی کمائی جان کر رہ جائیں گے حیران

Gumraah Box Office Collection: آدتیہ رائے کپور اسٹارر ’گمراہ‘ آڈینس کو پسند نہیں آئی ہے اور فلم اوپننگ ڈے پر ہی باکس آفس پر پٹ گئی ہے۔ فلم پہلے دن بہت کم کمائی کرپائی ہے۔

آدتیہ رائے کپور اور مرنال ٹھاکر اسٹارر 'گمراہ' پہلے ہی دن ہوئی فلاپ

Gumraah Box Office Collection: آدتیہ رائے کپور کی فلم ’گمراہ‘  7 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے۔ اس میں آدتیہ نے ڈبل رول پلے کیا ہے۔ وہیں اس فلم میں مرنال ٹھاکر اہم اداکارہ ہیں۔ وردھن کیتکر کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم ریلیز سے پہلے دن کچھ خاص کمائی نہیں کرپائی ہے۔ اس وجہ سے فلم کی اوپننگ کافی خراب رہی ہے۔ فلم کو پہلے دن سنیما گھروں میں صرف برائے نام آڈینس (ناظرین) ملے۔ آئیے یہاں جانتے ہیں ’گمراہ‘  نے پہلے دن کتنے کروڑ روپئے کمائے۔

’گمراہ‘  نے پہلے دن کتنی کمائی کی؟

وہیں اس سال ’پٹھان‘ اور’تو جھوٹا میں مکّار‘ کو چھوڑ کر ہندوستانی باکس آفس پر ریلیز ہوئی سبھی بڑے بجٹ کی فلمیں بڑی اسٹار کاسٹ ہونے کے باوجود ناکام رہی ہیں۔ حالانکہ اس درمیان اجے دیوگن کی ’بھولا‘ نے ٹھیک ٹھاک کلیکشن کرلیا ہے، باقی اکشے کمار کی ’سیلفی‘ سے لے کر کارتک آرین کی ’شہزادہ‘ تک کو ناظرین سے اچھا رسپانس نہیں ملا۔ وہیں، آدتیہ رائے کپور کی تازہ ترین ریلیز فلم ’گمراہ‘ اوپننگ ڈے پر ہی باکس آفس پر کمال نہیں کرپائی ہے۔ اسی درمیان فلم کی کمائی کے ابتدائی اعدادوشمار بھی آگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ’گمراہ‘ نے پہلے دن محض 1.50 کروڑ روپئے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی خراب شروعات کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بجٹ کی نصف کمائی بھی نہیں ہو پائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Akanksha Dubey Suicide Case: بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے کی مشتبہ موت کے معاملے میں ملزم سمر سنگھ گرفتار

Astray’ کی اسٹار کاسٹ کیا ہے؟

واضح رہے کہ ’گمراہ‘ تمل فلم ’تھاڈم‘ کی آفیشیل ہندی ریمیک ہے۔ یہ فلم 50 کروڑ کے بجٹ میں بنی ہے۔ اس میں آدتیہ رائے کپور اور مرنال ٹھاکر کے علاوہ رونت رائے نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔ فلم میں رونیت نے ایس پی کا کردار نبھایا ہے۔ وہیں مرنال بھی پولیس والی بن گئی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک قتل کے ارد گرد تیارکی گئی ہے، جس میں آدتیہ رائے کپور اور ان کے ہم شکل سے متعلق کافی ٹوئسٹ اینڈ ٹنرس دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ فلم کا سیکنڈ ہاف اور کلائمکس بہتر ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read