جی-20 تقریب میں فلمی سیاحت پر مبنی پروگرام میں شامل ہونے کے لئے سری نگر پہنچے سینئر اداکار رام چرن۔
G20 Summit: جی-20 کے تحت جموں وکشمیر کے سری نگر میں ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ پیر کے روز منعقد ہو رہی ہے۔ فلمی سیاحت سے متعلق منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اداکار رام چرن بھی سری نگر پہنچے ہیں۔ وہیں تیسری جی-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں مرکزی وزیر جتیندرسنگھ نے کہا کہ کشمیر پیشہ ور طور پر سب سے اچھا مقام رہا ہے، جو ایک فلم ساز کبھی بھی تلاش کر سکتا ہے، کیونکہ یہاں کی جھیلیں، سب سے زیادہ اسکیٹنگ علاقے وغیرہ ہیں اوران سبھی چیزوں نے کشمیر کو ایک قدرتی منزل بنا دیا۔
نمائندوں کا روایتی طریقے سے ہوا استقبال
اس سے پہلے سری نگر کے مشہورڈل جھیل کے کنارے شیرکشمیرانٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے جی-20 ممالک کا ایک وفد پیر کے روز یہاں پہنچا۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اورجی-20شیرپا امیتابھ کانت نے سری نگرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پرنمائندوں کا استقبال کیا۔ روایتی طریقے سے سبھی نمائندوں کا استقبال کیا گیا۔
J&K | Actor Ram Charan arrives at Srinagar airport to attend the first side event on ‘Film Tourism for Economic Growth and Cultural Preservation’ of the 3rd #G20 Tourism Working Group meeting.
(Pic Source: DIPR) pic.twitter.com/0lXOerfo4G
— ANI (@ANI) May 22, 2023
نمائندے وادی سے ایس کے آئی سی سی گئے جہاں پگڑی، تلک اور پھولوں سے ان کا روایتی استقبال کیا گیا۔ یہاں پہنچے 60 نمائندوں میں سب سے زیادہ تعداد سنگاپور کے نمائندوں کی ہے جبکہ چین، ترکی، سعودی عرب نے اس میں حصہ نہیں لیا۔ گروپ کی رسمی میٹنگ میں پانچ اہم ترجیحات والے شعبوں گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، اسکلنگ، ایم ایس ایم ای اورڈیسٹینیشن منیجمنٹ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سری نگر کو دلہن کی طرح سجایا گیا
وہیں بڑے پیمانے پر سیکورٹی بندوبست کے تحت، پرووگرام کی جگہ جانے والی سڑک دو دنوں تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رہے گی۔ مقامی ٹریفک پہلے ہی ایڈوائزری جاری کرکے لوگوں سے متبادل راستوں کو اپنانے کی اپیل جاری کرچکی ہے۔ اس میٹنگ سے متعلق سری نگر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ جی-20 لوگو، اسمارٹ سٹی پیغام، پینٹ کئے گئے فٹ پاتھ اور چمچماتی سڑکیں سری نگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے شیرکشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر تک کا نظارہ دیکھنے کے لائق ہے۔ نمائندوں کے استقبال کے لئے ساحلوں، پارکوں اور عمارات سمیت پروگرام کی جگہ تک جانے والی سڑکوں کو دلکش بنایا گیا ہے۔ جی-20 میٹنگ سے سیاحتی علاقے سے منسلک لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے۔ وہ اس میٹنگ سے متعلق کافی پرجوش نظرآرہے ہیں۔