Bharat Express DD Free Dish

Dipika Kakar Gets Emotional: بلڈ رپورٹ سن کر دیپیکا ککڑ آبدیدہ، شعیب ابراہیم بولے — “لمبی لڑائی ابھی باقی ہے”

وی لاگ کے دوران دیپیکا کافی جذباتی بھی نظر آئیں اور بلڈ رپورٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس موقع پر شعیب ابراہیم نے انہیں تسلی دی اور حوصلہ بڑھایا۔ شوئیب نے کہا کہ اگرچہ رپورٹ نارمل آئی ہے،

نئی دہلی: شہور ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ ان دنوں اپنی صحت کے باعث خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسی سنگین بیماری سے جوجھ رہی ہیں اور اس دوران انہیں کئی نئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ مداح مسلسل ان کی صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں،جب کہ دیپیکا بھی یوٹیوب کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق اپڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔ سسُرال سمر کا سے گھر گھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی دیپیکا اگرچہ ان دنوں ٹی وی انڈسٹری سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا اور یوٹیوب کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں جاری کیے گئے اپنے وی لاگ میں انہوں نے اپنے شوہر شوئیب ابراہیم کے ساتھ اپنی سسٹ ریموول سرجری اور صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

وی لاگ میں شعیب  ابراہیم نے بتایا کہ عید کے موقع پر دیپیکا کے بلڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے، جن کی رپورٹ اب آ چکی ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ رپورٹ بالکل نارمل ہے۔ شوئیب نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دیپیکا جلد از جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں۔ تاہم، دیپیکا نے بتایا کہ بیماری کے بعد سے ان کی طبیعت پہلے جیسی نہیں رہی اور وہ مسلسل کمزوری اور تکلیف محسوس کر رہی ہیں۔

جذباتی ہو گئیں دیپیکا

وی لاگ کے دوران دیپیکا کافی جذباتی بھی نظر آئیں اور بلڈ رپورٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس موقع پر شعیب ابراہیم نے انہیں تسلی دی اور حوصلہ بڑھایا۔ شوئیب نے کہا کہ اگرچہ رپورٹ نارمل آئی ہے، لیکن یہ لڑائی ابھی طویل ہے اور انہیں مسلسل علاج جاری رکھنا ہوگا۔شعیب ابراہیم نے کہا، “یہ ایک لمبی جنگ ہے، ہماری پوری توجہ اس بات پر ہوگی کہ حالت مزید خراب نہ ہو۔ علاج جاری رہے گا اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم ایک مرحلہ عبور کر چکے ہیں۔”وی لاگ میں دیپیکا کچھ اداس بھی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کے بارے میں سوچ کر انہیں اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ اس پر شعیب ابراہیم نے انہیں حوصلہ دیا اور کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، جلد سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔

شعیب ابراہیم نے یہ بھی بتایا کہ دیپیکا اپنی ڈائٹ کا خاص خیال رکھ رہی ہیں اور مکمل احتیاط برت رہی ہیں۔ انہوں نے دیپیکا کو مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ اپنے کوکنگ وی لاگز پر توجہ دیں۔ اس پر دیپیکا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں کھانا پکانے میں بہت خوشی ملتی ہے۔مداح بھی دیپیکا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ جلد ہی مکمل صحت کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read