چھتیس گڑھ میں بابا نیم کروڑی اور ہنومان کی بھکتی پر مبنی سناتنی فلم ’ہنومان انش‘ کو ناظرین کی جانب سے بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے فلم دیکھنے کے بعد اسے ریاست میں ٹیکس فری کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے سناتن دھرم سے وابستہ نوجوانوں اور خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
نوا رائے پور میں فلم کی خصوصی نمائش
فلم ’ہنومان انش‘ کے تئیں لوگوں کی عقیدت اور جوش کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نوا رائے پور کے جورا مال میں واقع سنیما گھر میں فلم کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ حکومت کے کئی اہم وزرا اور سرکردہ لیڈرز موجود رہے۔
خصوصی نمائش میں وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کے ساتھ متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں ریاست کے گورنر رمن ڈیکا، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ، سابق گورنر رمیش بیس، مرکزی وزیر مملکت توکھن ساہو، وزیر شیام بہاری جیسوال اور وزیر لکشمی راجواڑے شامل تھے۔
فلم ٹیکس فری ہونے سے نوجوانوں میں خوشی
فلم دیکھنے کے بعد تمام سرکردہ لیڈروں نے اس کی بھرپور ستائش کی۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے بابا نیم کروڑی کے چمتکاروں اور غریبوں کی خدمت کے پیغام پر مبنی فلم کو سراہا۔ اس کے بعد انہوں نے ریاست میں ’ہنومان انش‘ کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کے ان سناتنی نوجوانوں اور خاندانوں میں خوشی کی لہر ہے جو یہ فلم دیکھنا چاہتے تھے۔ ٹیکس فری ہونے کے بعد فلم کے ٹکٹ نسبتاً سستے ہوں گے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ، خاص طور پر نوجوان نسل، ہندوستانی روحانیت اور سناتن روایت سے جڑی اس کہانی سے واقف ہوسکیں گے۔ فلم کی پروڈیوسر انوپریا نگر کی یہ پیشکش صرف باکس آفس پر ہی نہیں بلکہ لوگوں کی مذہبی عقیدت پر بھی گہرا اثر ڈال رہی ہے۔
’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ نے پہلے دن سے ساتھ دیا
واضح رہے کہ مشکل وقت میں ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ پہلے دن سے ہی فلم کا باضابطہ ذرائع ابلاغ اور تشہیری شراکت دار رہا ہے۔ چینل کے سربراہ اور مدیر اعلیٰ اپیندر رائے نے بابا نیم کروڑی کی زندگی پر مبنی اس فلم کی تشہیر کے لیے اپنے پورے نیٹ ورک کا بھرپور استعمال کیا۔
فلم کے تئیں اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے چینل کے سربراہ اپیندر رائے دہلی کے پی وی آر سنیما میں منعقد خصوصی نمائش میں اہل خانہ کے ساتھ پہنچے تھے اور انہوں نے فلم کی ستائش بھی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


