Bharat Express

Bollywood’s Sufi Geet Imam-E-Hind Launch: بالی ووڈ کا تازہ صوفی گیت “امام ہند” لانچ

ڈائریکٹر رجنیش دوبے نے بتایا کہ اس روحانی گیت کو گجرات کے نوساری میں واقع حضرت پیرنو رستگور بابا کی بڑی درگاہ پرشوٹ کیاگیا ہے۔ اس کے ویڈیو میں میرے علاوہ ڈالی تومر اور مونٹی سید کا نام قابل ذکر ہے۔

بالی ووڈ کا تازہ صوفی گیت "امام ہند" لانچ کیا گیا۔

حضرت پیرنورستگوربابا، بڑی درگاہ، نوساری کے 1235 سال پورے کے خصوصی عرس کے موقع پرامیتابھ بچن اورسلمان خان کی اداکاری والی فلم “گاڈ توسی گریٹ ہو” جیسی فلم کے ڈائریکٹر رومی جعفری، اداکارراکیش بیدی نے ڈالی تومر، رجنیش دوبے اورپروڈیوسرخرم سید کے ایک بے حد روحانی اورصوفی گیت “امام ہند” کوممبئی میں منعقدہ ایک شاندارتقریب میں لانچ کیا۔ ڈی کے اومشیل پروڈکشنس یو ایس اے اوراومشیل پروڈکشن کے ذریعہ اس گیت کوریلیزکیا گیا ہے۔ یہاں اس ڈیوشنل گانے کودکھایا گیا، جسے سبھی نے بہت پسند کیا۔

مہمان خصوصی رائٹراورڈائریکٹررومی جعفری نے کہا کہ “امام ہند” کے لئے میں پروڈیوسرخرم سید، اداکارڈائریکٹررجنیش دوبے اوراداکارہ ڈالی تومرکو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے ملک میں صوفی سنتوں کی عظیم روایت رہی ہے اوراس ایلبم کے ذریعہ اسی روایت کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ یہ دل اورروح کو سکون پہنچانے والا ایک گیت ہے۔

ڈائریکٹر رجنیش دوبے نے بتایا کہ اس روحانی گیت کو گجرات کے نوساری میں واقع حضرت پیرنورستگور بابا کی بڑی درگاہ پرشوٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ویڈیو میں میرے علاوہ ڈالی تومر اور مونٹی سید کا نام قابل ذکر ہے۔

ڈالی تومر نے کہا کہ اس گیت کی شوٹنگ کے تجربے ہم سب کے لئے بڑے مؤثراوریادگاررہے۔ مجھے اسلام کے بارے میں کافی کچھ جاننے سمجھنے کا موقع ملا۔ ساتھ ہی ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی گہرائی اوراس کی عظمت کا اندازہ ہوا۔ میں رومی جعفری کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اتنے عظیم رائٹر ڈائریکٹر ہمارے اس میوزک لانچ ایونٹ پرآئے اوراپنی قیمتی رائے بھی دی۔ واضح رہے کہ اومشیل پروڈکشن ایک ایسی انڈین پروڈکشن ہاؤس ہے، جو فلم، ویب سیریز، ڈاکیومنٹری فلموں کوتیار کرتی ہے اور اس کا ایک برانچ امریکہ میں بھی ہے، جس کا نام ڈی کے اومشیل پروڈکشن ہے۔ اس کے سربراہ ڈالی تومر اور خرم سید ہیں۔

اس ایلبم کے پروڈیوسرخرم سید، ڈالی تومر ہیں، یہ پروڈیوسرانصارِمحمد اور مونٹی سید ہیں۔ یہاں مہمان کے طور پر سید لئیق احمد اور رحمٰن علی بھی موجود رہے۔ اس موقع پر یہاں ایک کوی سمّیلن (مشاعرہ) بھی ہوا، جس میں دیپتی مشرا، نظربجنوری، راکیش بیدی اور التمش عباس نے اپنا کلام سنایا۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read