Bharat Express DD Free Dish

BJP’s Hobi Dhaliwal backs Diljit: دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں اترے بی جے پی لیڈر ہوبی دھالیوال، کہا-پنجاب، پنجابی اور پنجابیت تمھارے ساتھ ہے

وہیں فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سِنے ایمپلائز نے فلم ’’بارڈر 2‘‘ بنانے والوں کو ایک خط لکھ کر دلجیت دوسانجھ کو فلم سے ہٹانے کی مانگ کی ہے۔

بی جے پی لیڈر اور اداکار ہوبی دھالیوال۔ (تصویر: اے این آئی)

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم کو لے کر تنازعے کے شکار پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بی جے پی لیڈر اور اداکار ہوبی دھالیوال سامنے آئے ہیں۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے دھالیوال نے کہا کہ ’’اس سے پہلے بھی پاکستان کے بہت سے فنکار ہندوستان میں کام کر چکے ہیں… ہم دلجیت دوسانجھ کے حق میں ہیں… وہ اسٹیج جہاں دنیا کے بڑے فنکار پرفارم کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، وہاں ہمارا پنجابی گبرو، سر پر پگڑی باندھ کر ’پنجابی آ گئے اوئے‘ کا نعرہ لگاتا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’وہ ایسے اسٹیج پر اپنے ہاتھوں میں ترنگا لے کر جاتا ہے تو ہمیں اور بھی فخر ہوتا ہے۔‘‘ ہوبی دھالیوال نے دلجیت کی حمایت میں واضح طور پر کہا کہ ’’دلجیت! پنجاب، پنجابی اور پنجابیت تمہارے ساتھ ہے۔‘‘ واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کو اپنی فلم ’’سردار جی 3‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلم ’’سردار جی 3‘‘ ہندوستان میں نہیں ہوئی ہے ریلیز

اس تنازعے کی وجہ یہ بھی ہے کہ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد جہاں کئی پاکستانی اداکاروں کو ہندوستانی فلموں سے نکال دیا گیا، یا فلم کو روک دیا گیا ہے، وہیں دلجیت دوسانجھ نے نہ ہی ہانیہ عامر کو فلم سے باہر نکالا ہے اور نہی ہی فلم کی ریلیز کو روکا ہے۔ ایسے میں یہ فلم ابھی ہندوستان میں ریلیز نہیں ہوئی ہے، تاہم دنیا بھر کے سنیما گھروں میں اسے 27 جون کو ریلیز کیا گیا ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی مخالفت میں فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سِنے ایمپلائز نے فلم ’’بارڈر 2‘‘ بنانے والوں کو ایک خط لکھ کر دلجیت دوسانجھ کو فلم سے ہٹانے کی مانگ کی ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق انھیں اب تک اس فلم سے نہیں نکالا گیا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی دلجیت دوسانجھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں بی جے پی لیڈر ہوبی دھالیوال کا بیان دلجیت کے لیے نہایت اہم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read