Bharat Express

Khatron Ke Khiladi Season 14 Contestants: خطروں کے کھلاڑی 14 میں درشٹی دھامی کے علاوہ ان اسٹارس کے نام آئے سامنے ، یہ نام سن کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں گے

ہم جس اداکارہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ ‘دل مل گئے’ فیم درشٹی دھامی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دشٹی دھامی سے ‘خطروں کے کھلاڑی 14’ کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

خطروں کے کھلاڑی 14 میں درشٹی دھامی کے علاوہ ان اسٹارس کے نام آئے سامنے ، یہ نام سن کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں گے

روہت شیٹی جلد ہی اپنے اسٹنٹ شو ‘خطروں کے کھلاڑی سیزن 14’ کے ساتھ دھوم مچانے کے لیے ایک بار پھر سے  تیار ہیں۔ ناظرین اس شو کو بہت پسند کرتے ہیں۔ روہت شیٹی کے شو کا ہر سیزن  سپرہٹ رہا ہے۔ ایسے میں اب ‘خطروں کے کھلاڑی 14’ کو لے کر سسپینس بنا ہوا ہے۔ اس شو کے حوالے سے کئی نام مسلسل نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں اب شائقین کو ‘خطروں کے کھلاڑی 14’ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اب تک اس شو سے کئی اسٹارس کے نام  اس شو سے جڑچکے ہیں ۔ اس درمیان اب روہت  شیٹی کے شو کے حوالے سے ایک اور نام خبروں میں ہے۔ یہ نام سن کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں گے۔

ٹی وی کی یہ مہذب بہو اب خطرات سے کھیلے گی

ہم جس اداکارہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ ‘دل مل گئے’ فیم درشٹی دھامی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دشٹی دھامی سے ‘خطروں کے کھلاڑی 14’ کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ شو کے بنانے والوں اور دشٹی دھامی کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔لیکن  ابھی تک اس معاملے سے مطالق دشٹی دھامی  اور میکرز کی جانب سے کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘خطروں کے کھلاڑی 14’ کے لیے دشٹی دھامی کی بہترین دوست سانایا ایرانی اور ان کے  شوہر موہت سہگل سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

دشٹی دھامی کے علاوہ ان اسٹارس کے نام بھی سامنے آئے

درشٹی دھامی، سانایاایرانی، موہت سہگل، ‘رادھا کرشنا’ کے اداکار زوہیب اشرف صدیقی، وویک دہیہ، نیل بھٹ، وکی جین، انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک ملہان، ہیلی شاہ کے علاوہ ‘خطروں کے کھلاڑی 14’ میں شامل ہونے کے لیے کئی بڑے نام جیسے گشمیر مہاجانی، ادیتی شرما، سمرتھ جورل، نمرت کور اہلووالیا، منیشا رانی، منور فاروقی، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار، منسوی ممگئی، شکتی اروڑہ شامل ہیں۔ لیکن   ابھی تک ان ناموں کو منظوری نہیں مل پائی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read