Bharat Express

Bad Cop Trailer Release: بیڈ کاپ کا ٹریلر ایک ٹوئسٹ کے ساتھ جاری، گلشن دیویا کے ڈبل رول پر بھاری پڑے انوراگ کشیپ

بیڈ کاپ کے ٹریلرمیں انوراگ کشیپ کا ایک ڈائیلاگ ہے، دیکھ میں بہت فیئر آدمی ہوں… اتنا اچھا کہ میں رات کو چمکتا ہوں… ایسے ڈائیلاگ سن کر آپ کو ہنسنا یقینی ہے۔ مجموعی طور پر ویب سیریز کا ٹریلر بہت اچھا ہے اور یہ ویب سیریز ایک انٹرنینمنٹ بم ثابت ہونے والی ہے۔

بیڈ کاپ کا ٹریلر ایک ٹوئسٹ کے ساتھ جاری، گلشن دیویا کے ڈبل رول پر بھاری پڑے انوراگ کشیپ

فلموں کی دنیا میں ایک سے بڑھ کر کہانیاں لانے والے انوراگ کشیپ اب ایک بار پھر ایک ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظرآنے والے ہیں۔ ان کی آنے والی ویب سیریز کا نام بیڈ کاپ ہے۔ انوراگ کشیپ اس سیریزمیں ولن کے کردارمیں ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن دیویا کا بیڈ کاپ میں ڈبل رول ہے۔ ویب سیریز کا شاندار ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بیڈ کاپ کا ٹریلر کیسا ہے؟

بیڈ کاپ کے ٹریلر میں گلشن دیویا ڈبل ​​رول میں ہیں۔ جن میں سے ایک کرن اور دوسرا ارجن ہے۔ کرن پولیس والا اور ارجن چور بن جاتا ہے۔ پوری کہانی قتل کی تحقیقات اور اس کے شواہد کو تباہ کرنے اور چھپانے پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں چوراورپولیس کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ انوراگ کشیپ بھی اس سیریز میں اپنی اداکاری کی مہارت ثابت کرتے نظرآئیں گے۔ انوراگ کشیپ نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک بہترین ہدایت کار ہیں۔ بلکہ ایک دم داراداکار بھی ہیں۔

یہ ویب سیریز ایک تفریحی بم ثابت ہونے والی ہے

بیڈ کاپ کے ٹریلرمیں انوراگ کشیپ کا ایک ڈائیلاگ ہے، دیکھ میں بہت فیئر آدمی ہوں… اتنا اچھا کہ میں رات کو چمکتا ہوں… ایسے ڈائیلاگ سن کر آپ کو ہنسنا یقینی ہے۔ مجموعی طور پر ویب سیریز کا ٹریلر بہت اچھا ہے اور یہ ویب سیریز ایک انٹرنینمنٹ بم ثابت ہونے والی ہے۔ گلشن دیویا بھی اپنے بہترین کردار سے انٹرنین​​کے لیے تیار ہیں۔

سیریز کب اور کہاں دیکھنے کو ملے گی

یہ ویب سیریز 21 جون کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ریلیز کی تاریخ سامنے آنے سے ناظرین کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سیریز کو آدتیہ دت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read