Bharat Express

Anurag Kashyap on Gadar 2: نصیرالدین شاہ کے بعد عظیم ڈائریکٹر نے بھی گدر-2 سے متعلق کہی یہ بڑی بات

Anurag Kashyap on Gadar 2:’دی کشمیرفائلس’ اور ‘دی کیرل اسٹوری’ کو پروپیگنڈہ منانے والے نصیرالدین شاہ کے بیان نے ‘گدر-2′ کے فینس کو بھی ناراض کیا ہے۔ نصیرالدین شاہ پریشان ہیں کہ وہ جن فلموں کو مسلمانوں کے خلاف سازش مان رہے تھے، وہ کافی پاپولر ہیں۔ اب ایک عظیم ڈائریکٹر نے’گدر-2’ اور ‘گدر-2’ پر اپنے بیباک بیان سے لوگوں کا دھیان کھینچا ہے۔

‘دی کشمیر فائلس’ اور ‘گدر-2’ پرنصیرالدین شاہ کے بیان کی جہاں ایک طرف تنقید  ہورہی ہے۔ وہیں ایک عظیم ڈائریکٹر سنی دیول کی گدر-2 سے کافی متاثر ہیں۔ وہ اکشے کمار کی ‘اوایم جی-2’ سمیت ‘گدر-2’ کو مخالف ماحول میں ذمہ دار فلم میکنگ کوا چھی مثال مانتے ہیں۔

انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ ببل کو دیئے انٹرویو میں ’گدر-2’ اور ’او ایم جی-2′ سے متعلق کہا کہ دونوں پروپیگنڈہ فلموں کے دائرے میں آسکتی تھیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، ‘آج کی ڈیٹ میں سنیما ہال میں جو سب سے بڑی فلم چل رہی ہے۔ وہ گدر-2 اور اومائی گاڈ-2 ہے۔ اس وقت ملک کا جو موڈ ہے، فلمسازاس کے مطابق اسے بڑی آسانی سے پروپیگنڈہ اور کاونٹر پروپیگنڈہ بناسکتے تھے۔

انوراگ کشیپ ’گدر-2‘ اور ’او ایم جی-2‘ کی تعریف میں مزید کہتے ہیں کہ یہ مین اسٹریم سنیما میں ذمہ داری بھری فلم مینگ ہے۔ وہیں کوئی ہلّا نہیں ہوا، کہیں کوئی آواز نہیں اٹھی۔ بے وجہ متنازعہ نہیں ہوئی۔ یہ آڈینس کے لئے اچھی فلمیں ہیں۔ فلمساز اپنے فائدے کے لئے موقع پرست نہیں بنے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، 60 کروڑ روپئے میں بنی ’اوایم جی-2‘ نے ورلڈ وائڈ باکس آفس سے 220.05 کروڑ روپئے کمائے۔ وہیں ’گدر-2‘ کا کلیکشن 500 کروڑ روپئے کے پار ہے اور یہ ابھی بھی کمائی کر رہی ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

    Tags:

Also Read