انوپم کھیر 'تنوی دی گریٹ' کو کریں گے ڈائریکٹ
ممبئی: اداکار اور فلمساز انوپم کھیر نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ‘تنوی دی گریٹ’ کی ہدایت کاری کریں گے۔ اداکار نے یہ اعلان اپنی 69ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔ انوپم نے پہلی بار 2002 میں فلم ‘اوم جئے جگدیش’ کی ہدایت کاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘تنوی دی گریٹ’ موسیقی پر مبنی فلم ہے جس کے اسکرپٹ پر وہ گزشتہ تین سال سے کام کر رہے ہیں۔
انوپم نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘تنوی دی گریٹ’ آج، اپنے یوم پیدائش کے موقع پر میں فخر کے ساتھ اس فلم کے نام کا اعلان کرتا ہوں، جس کی میں نے ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ کہانیاں اپنا راستہ تلاش کرتی ہیں اور آپ کو اسے دنیا کے ساتھ شیئر کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں!
اداکار نے ‘X’ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ” شروع کرنے کے بارے میں سب سے اچھا طریقہ جو میں نے سوچا، وہ یہ ہے کہ میں اپنی ماں دلاری کے مندر میں جاکر ان کا آشیرواد حاصل کروں اور میرے والد کی تصویر بھی مجھے آشیرواد دے۔ میں گزشتہ تین سالوں سے جذبہ، ہمت، معصومیت اور خوشی دینے والی موسیقی سے بھر پور اس کہانی پر کام کر رہا ہوں۔ انوپم نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ جمعہ کے روز سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا، “اور آخر کار اس فلم کی شوٹنگ کل مہاشیو راتری کے مبارک دن سے شروع ہوگی۔ سالگرہ اپنے آپ کو چیلنج کرنے کا بہترین دن ہے! براہ کرم مجھے اپنی محبت، نیک خواہشات اور دعائیں بھیجیں۔” انوپم کھیر نے اپنے 40 سالہ کیریئر میں 540 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔
TANVI THE GREAT: Today, on my birthday I proudly announce the name of the film I have decided to direct. Some stories find their path and compel you to share it with the world! And the best way I thought to start is by taking the blessings of my mother #Dulari in her temple with… pic.twitter.com/Bei0U8WctM
— Anupam Kher (@AnupamPKher) March 7, 2024
حالانکہ انہوں نے فلم کی کاسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔ اداکاری کے محاذ پر، وہ آخری بار ‘کاگز 2’ میں آنجہانی ستیش کوشک کے ساتھ نظر آئے تھے جو یکم مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ وہ اگلی فلم ‘وجے 69’ میں نظر آئیں گے جو OTT پر ریلیز ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔