Bharat Express DD Free Dish

Nirmal Kapoor passes away: انل کپور اور بونی کپور کی والدہ نرمل کپور کا 90 سال کی عمر میں انتقال، پورے کپور خاندان میں دوڑی غم کی لہر

بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان کو آج اس وقت گہرا صدمہ پہنچا، جب خاندان کی بزرگ اور قابل احترام رکن نرمل کپور اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔

بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان کو آج اس وقت گہرا صدمہ پہنچا، جب خاندان کی بزرگ اور قابل احترام رکن نرمل کپور اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔ اداکار ال کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ نرمل کپور کا آج شام انتقال ہو گیا ہے۔ 90 سالہ نرمل کپور گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھیں اور انھیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے انتقال سے کپور خاندان میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کپور خاندان میں ہر دل عزیز تھیں نرمل کپور

نرمل کپور اپنے تینوں بیٹوں انل، بونی اور سنجے کپور کے بہت قریب تھیں۔ ان کی موت کی خبر سے تینوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ وہیں ارجن کپور نے بھی، جو اپنی نانی سے بہت لگاؤ ​​رکھتے تھے، ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پورا کپور خاندان سوگوار ہے۔

پوتی جھانوی کپور بھی ہوئیں جذباتی

اپنی دادی کے انتقال کی خبر ملتے ہی اداکارہ جھانوی کپور بھی اپنے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے چچا انل کپور کے گھر پہنچ گئیں۔ جھانوی سفید سوٹ میں بہت ہی غم زدہ لگ رہی تھیں۔ شیکھر اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے اور ان کی دیکھ بھال کرتے نظر آئے۔ دریں اثنا بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ نرمل کپور کو آخری تعزیت دینے انل کپور کے گھر پہنچے ہیں۔

حال ہی میں منائی تھی اپنی 90ویں سالگرہ

ستمبر 2024 میں نرمل کپور نے اپنی 90 ویں سالگرہ اپنے خاندان کے ساتھ خوشی سے منائی تھی۔ اس خاص موقع پر ان کے بچوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ انل کپور نے لکھا تھا ’’90 سال کی محبت، طاقت اور لاتعداد قربانیاں۔ آپ کی موجودگی ہر روز ہماری زندگیوں کو خوشیوں اور حوصلوں سے بھر دیتی ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں آپ کا بیٹا ہوں۔ سالگرہ مبارک ہو ماں!‘‘۔ وہیں بونی کپور نے لکھا تھا ’’ممی جی! 90 ویں سالگرہ مبارک ہو۔ اب صدی مکمل ہونے میں صرف ایک دہائی باقی رہ گئی ہے۔ ہمیں آپ کے آشیرواد، تحفظ اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read