Bharat Express

Akanksha Dubey Death Case: آکانشا دوبے کی موت کے معاملے میں سمر سنگھ کا دوست سنجے سنگھ گرفتار، اداکارہ کی ماں نے درج کرایا تھا معاملہ

Akanksha Dubey Death Case: بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے گزشتہ 26 مارچ کو وارانسی کے سارناتھ واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔

آنجہانی بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے۔ (فائل فوٹو)

Akanksha Dubey Death Case: بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے کی مشتبہ موت کے معاملے میں گلوکار سمر سنگھ کے بعد اس کے دوست سنجے سنگھ کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے سنجے سنگھ کو بنارس سے گرفتار کیا۔ اداکارہ کی ماں نے الزام لگایا تھا کہ ان کی بیٹی کا قتل گلوکار سنگھ اورسنجے سنگھ نے کروائی ہے۔ مدھو دوبے نے دونوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔

اداکارہ کی موت کے بعد سے ہی سمرسنگھ کا کوئی پتہ نہیں چل پا رہا تھا۔ پولیس گلوکار کی تلاشی میں جگہ جگہ چھاپہ ماری کر رہی تھی، لیکن کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ اس درمیان گزشتہ جمعہ کو پولیس نے سمر سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

اس کے پہلے یوپی پولیس نے ملزم گلوکار سمر سنگھ کو غازی آباد سے گرفتار کیا تھا۔ وارانسی پولیس نے ملزم گلوکارسمر سنگھ اور اس کے بھائی سنجے سنگھ کے خلاف لُک آوٹ نوٹس جاری کیا تھا۔ وہیں گرفتاری کے بعد سمر سنگھ کو عدالت نے 5 دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

سمر سنگھ نے ہائی کورٹ میں بھی داخل کی تھی عرضی

گلوکار سمرسنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ نے اپنے بچاو میں الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گلوکار نے اپنے خلاف درج ایف آئی آرکومنسوخ کرنے کی گہار لگاتے ہوئے عرضی داخل کی ہے۔ سمرسنگھ اور ان کے بھائی نے یہ درخواست ضابطہ فوجداری کی دفعہ 482 کے تحت دائرکی ہے۔ سمرسنگھ ملک چھوڑ کر فرار نہ ہوجائیں، اس لئے آکانشا دوبے موت کے معاملے میں ان کے خلاف لُک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے کی مشتبہ موت کے معاملے میں ملزم سمر سنگھ گرفتار، یوپی پولیس نے جاری کیا تھا لُک آوٹ نوٹس

واضح رہے کہ بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے گزشتہ 26 مارچ کو وارانسی کے سارناتھ واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ہوٹل کے کمرے میں اداکارہ کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی پائی گئی تھی۔ اس معاملے میں بھوجپوری گلوکار سمرسنگھ سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آکانشا دوبے بھدوہی ضلع کے چوری تھانہ علاقہ کے پرسی پور کی باشندہ تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پربھی کافی مقبول تھیں۔

-بھارت ایکسپریس