Urdu Conclave 2026

Saiyaara Box Office Collection Day 1: اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم “سیّارہ” کی دھماکے دار اوپننگ، پہلے دن ان 6 فلموں کا  ٹوٹا ریکارڈ

“سیّارہ” نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے سپر اسٹارز کی فلمیں نہیں کر پائیں۔ نئی اسٹار کاسٹ والی اس فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس کو ہلا کر رکھ دیا اور اتنی کمائی کی کہ سب حیران رہ گئے۔

اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم “سیّارہ” 18 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور پہلے ہی دن باکس آفس پر زبردست دھوم مچا دی۔ محیت سوری کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو ناظرین نے بھرپور پیار دیا۔ کمال کی بات یہ ہے کہ “سیّارہ” نے نہ صرف توقع سے زیادہ کمائی کی بلکہ تاریخ بھی رقم کر دی۔ یہ ریکارڈ اب اہان پانڈے کے نام ہو گیا ہے۔ “سیّارہ” کسی بھی اداکار کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ڈیبیو فلم بن گئی ہے۔ یہی نہیں یہ سال 2025 کی چوتھی ،سب سے بڑی اوپننگ والی فلم بھی بن گئی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ پہلے دن کا کلیکشن کیا رہا۔

سیّارہ” نے پہلے دن کتنی کمائی کی؟

“سیّارہ” نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے سپر اسٹارز کی فلمیں نہیں کر پائیں۔ نئی اسٹار کاسٹ والی اس فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس کو ہلا کر رکھ دیا اور اتنی کمائی کی کہ سب حیران رہ گئے۔ اگرچہ توقع تھی کہ محیت سوری کی ہدایت کاری میں بنی فلم اچھا کرے گی، لیکن اتنا بڑا دھماکہ ہو جائے گا، کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

سکنلک (Sacnilk) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، فلم نے پہلے دن 20 کروڑ روپے کما کر شاندار آغاز کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم نے اجے دیوگن، اکشے کمار اور عامر خان جیسے بڑے اداکاروں کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اہان پانڈے نے فلم “سیّارہ” سے ڈیبیو کیا ہے۔ سکنلک کے مطابق، اس فلم نے جمعہ کے دن 20 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا ہے، جو کہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیبیو اوپننگ ہے۔ اسی کے ساتھ یہ فلم “چھاوا”، “سکندر” اور “ہاؤس فل 5” کے بعد سال کی چوتھی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم بھی بن چکی ہے۔ “سیّارہ” نے اجے دیوگن کی “ریڈ 2″، اکشے کمار کی “اسکائی فورس” اور سنی دیول کی “جات” کو بھی مات دے دی ہے۔

سیّارہ” نے ان 6 بالی وڈ فلموں کو پیچھے چھوڑا

فلم “سیّارہ” نے جھانوی کپور اور ایشان کھٹر کی فلم “دھڑک” (8.71 کروڑ) کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے پہلے دن ہی اکشے کمار، اجے دیوگن، عامر خان اور سنی دیول کی فلموں کی اوپننگ ڈے کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

  • “اسکائی فورس” – 12.25 کروڑ
  • “ریڈ 2” – 19.25 کروڑ
  • “جاٹ” – 9.5 کروڑ
  • “ستارے زمین پر” – 10.7 کروڑ
  • “کیسری چیپٹر 2” – 7.75 کروڑ

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read