Bharat Express DD Free Dish

Aamir Khan is in love again: عامرخان تیسری بار بننے جارہے ہیں دولہا،بھوون کو ملی گوری! گوری سپریٹ سے ہے 25 سال پرانا رشتہ

عامر خان  نے اس  بارے میں کا مذاق کرتے  ہوئے کہا کہ دیکھو میں نے تم لوگوں کو پتہ لگنے نہیں دیا، بھوون کو ملی گوری ۔

اداکارعامر خان کی زندگی میں ایک نئی خاتون کی انٹری ہوئی ہے۔ عامرخان نے بتایا ہے کہ وہ ان دنوں گوری سپریٹ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوری سپریٹ سے ان کی دوستی 25 سال پرانی ہے اور دونوں کی دوبارہ ملاقات اپنے کزن نزہت خان کی وجہ سے ہوئی۔

عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری پریٹ کون ہیں؟

گوری سپریٹ کا تعلق بنگلور سے ہے اور وہ اس وقت عامر خان فلمز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ وہ ہیئر ڈریسنر ہیں اور یونیورسٹی آف آرٹس، لندن سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ایف ڈی اے حاصل کی ہے۔ گوری سپراٹ اپنی ماں کے سیلون کے کاروبار کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ لندن سے واپسی کے بعد انہوں نے ممبئی میں اپنی والدہ کے سیلون  کو چلاتی ہیں ۔ وہ بنگلورو میں ایک سیلون بھی چلاتی ہیں اور اپنے خاندانی کاروبار کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

جہاں تک ان کی مجموعی مالیت کا تعلق ہے، ان کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں ہیں، لیکن عامرخان کے مطابق گوری  سپریٹ بہت خوبصورت ہیں، اور ان کا لائف اسٹائل بھی بہت  خوبصورت ہے، ان کے پاس گاڑی ہے اور ممبئی میں ان کا اپنا گھر بھی ہے۔ عامر خان اور گوری سپریٹ کا رشتہ اب بالی ووڈ میں سرخیوں میں آگیا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ جوڑا مستقبل میں کیا نیا قدم اٹھاتا ہے۔

گوری سپریٹ کی والدہ تامل اور والد آئرش ہیں اور ان کے دادا نے ہندوستان کی آزادی میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ایک چھ سالہ بیٹے کی ماں بھی ہیں۔

عامر خان  نے اس  بارے میں کا مذاق کرتے  ہوئے کہا کہ دیکھو میں نے تم لوگوں کو پتہ لگنے نہیں دیا، بھوون کو ملی گوری ۔ جب عامر  خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہم دونوں خوشی سے ایک ساتھ ہیں ،لیکن 60 سال کی عمر میں شادی کے لیے تیار ہوں یا نہیں، لیکن مجھے یقین نہیں ہے ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ کے ساتھ ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ 16 سال بعد 2002 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں فلم پروڈیوسر کرن راؤ سے شادی کی۔ لیکن جولائی 2021 میں انہوں نے بھی اپنی طلاق کا اعلان کیا۔ اس شادی سے ان کا ایک بیٹا  جس کا نام آزاد راؤ خان ہے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read