Bharat Express DD Free Dish

Aamir Khan Girlfriend Gauri Spratt age difference revealed: عامرخان سے کتنی چھوٹی ہیں نئی گرل فرینڈ گوری؟ بیٹے جنید خان کی عمرسے متعلق بھی ہوا بڑا انکشاف

عامرخان اپنی گرل فرینڈ سے عمرمیں کتنے بڑے ہیں؟ اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ عامرکے بیٹے جنید سے گوری کچھ ہی سال بڑی ہیں۔ اب ان کے درمیان عمر کے فرق سے متعلق جان کرآپ حیران رہ جائیں گے۔

عامرخان اپنی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ سے جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

عامرخان کو60 سال کی عمرمیں گوری سے عشق ہوگیا ہے۔ اب اداکارگرل فرینڈ کے ساتھ اپنی ریلیشن شپ بھی کنفرم کرچکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کی عمر میں مسٹر پرفیکشنسٹ کواپنی چاہت مل گئی ہے۔ عوامی طورپر بھی یہ جوڑا ساتھ نظرآنے لگا ہے۔ ایسے میں اب فینس کے درمیان یہ قیاس آرائی چل رہی ہے کہ عامرخان اور ان کی نئی گرل فرینڈ کے درمیان عمرکا کتنا فرق ہے؟ اس درمیان اب گوری کی عمربھی پتہ چل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ 60 سال کے عامرکی گرل فرینڈ ان سے عمرمیں 14 سال چھوٹی ہیں۔ گوری کی عمر46 سال بتائی جارہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، جنید خان سے ان کے والد کی گرل فرینڈ صرف 15 سال بڑی ہیں۔ گوری کی پیدائش 21 اگست 1978 کو ہوئی تھی۔ حالانکہ عامرخان کیا سچ میں نئی گرل فرینڈ سے 14 سال بڑے ہیں؟ ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوا ہے۔ ویسے اداکار کی پہلی دونوں بیویاں بھی ان سے کافی چھوٹی تھیں۔ کرن راواوران میں 9 سال کا فرق تھا تورینا دتہ ان سے 4 سال چھوٹی تھیں۔

گوری اسپریٹ چلاتی ہیں سیلون

دراصل، عامرخان کی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے سیلون چلانے کی جوبات ہے وہ ان کی دادی کی طرزپرہے۔ جی ہاں، گوری کی دادی یعنی ریٹا اسپریٹ بنگلورو میں سیلون چلاتی ہیں اورانہیں کی طرزپرگوری اسپریٹ بھی سیلون چلاتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ممبئی میں ان کا ’بی بلنٹ‘ نام کا سیلون بھی ہے۔ وہیں، اگران کی پڑھائی کی بات کریں توویسے توگوری نے بنگلوروکے پاس اوٹی کے بلوماونٹین اسکول سے پڑھائی کی ہے، لیکن ایف ڈی اے اسٹائلنگ اورفوٹوگرافی انہوں نے لندن سے کی ہے۔

14 مارچ، 1931 کو ہندی کی پہلی بولتی فلم ’عالم آرا‘ کے ریلیزہونے کے 34 سال بعد ٹھیک اسی تاریخ کو پیدا ہوئے عامرخان کے والد طاہرحسین اورچچا حسین فلم انڈسٹری میں سرگرم تھے۔ ظاہرہے کہ جب گھرمیں فلمی ماحول ہوتوبچے پراس کا اثرپڑنا ہی تھا۔ گھرکی فضا میں اکثرفلمی کہانیاں تیرا کرتیں۔ فلمی زبان میں جسے ’اسٹوری سٹنگ‘ کہا جاتا ہے، اسے وہ پردے کے پیچھے چھپ کرسنا کرتے۔ والد کومعلوم تھا کہ بیٹا کیا کررہا ہے، لیکن انہوں نے اسے کبھی روکا نہیں۔ شاید بروئے کوسینچنے کا یہ ان کا طریقہ تھا۔ پھر ایک دن وہ بھی آیا جب ایک رائٹرانہیں کہانی سنا کرچلاگیا توانہوں نے چھپ کرسن رہے عامرخان کو بلاکر پوچھا کہ اس کہانی کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے۔ بیٹے کا پاوں شاید اس دن باپ کے جوتے میں آچکا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read