Bharat Express DD Free Dish

Film Sitaare Zameen Par Created History: عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ نے بنایا شاندار ریکارڈ، کردیا یہ بڑا کارنامہ، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

عامرخان ہربارکچھ مختلف کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے ‘ستارے زمین پر’ کے ذریعہ لوگوں کو ایک خاص پیغام پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے، لیکن اب عامرخان کی فلم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ ‘ستارے زمین پر’ ہندوستان میں ایسی پہلی فلم ہے، جسے ہرکوئی دیکھ سکتا ہے۔ وہ لوگ جو دیکھنے سے قاصرہیں ، سننے سے قاصر ہیں یا بول نہیں سکتے ہیں، وہ اس فلم سے بھی پوری طرح لطف اٹھا سکتے ہیں۔

عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

عامرخان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی بحث ہرطرف ہورہی ہے۔ فلم کی کہانی نے لوگوں کو جذباتی کردیا ہے۔ فلم دیکھنے والا ہرشخص اس کی تعریف کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یہ فلم عامرخان نے کمائی کے لئے نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے درمیان پہنچانے کے لئے بنائی ہے۔ وہیں ’ستارے زمین پر‘ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت تمام ستاروں کی فلموں کو ایک معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عامرخان کی یہ فلم دنیا کی پہلی ایسی فلم بن گئی ہے، جس میں سبھی بڑی قابل رسائی خصوصیات شامل ہیں۔

آسان زبان میں کہا جائے توفلم ’ستارے زمین پر‘ ہندوستان کی پہلی ایسی فلم بن گئی ہے، جسے ہر طرح کا شخص دیکھ اور سمجھ سکتا ہے۔ اس میں بند کیپشن، آڈیوڈسکرپشن اور ہندوستانی علامتی زبان، جس سے یہ یقینی ہوتا ہے کہ دیکھنے، سسنے کی طاقت یا بولنے کی صلاحیت نہ رکھنے والے ناظرین احترام اور آزادی کے ساتھ فلم کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

ہندوستانی علامتی زبان کوبھی کیا گیا شامل

20 جون کو ریلیز ہوئی یہ فلم نہ صرف ہندوستانی سنیما کے لئے بلکہ گلوبل فلم انڈسٹری کے لئے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ جہان کئی انٹرنیشنل فلموں نے پہلے بھی الگ الگ ایکسسیبلٹی ٹول پیش کئے ہیں۔ وہیں، ’ستارے زمین پر‘ پہلی فلم ہے، جس نے تھیئیٹر ریلیزکے لئے تینوں فیچر کو ایک ساتھ شامل کیا ہے۔ ہندوستانی علامتی زبان کو شامل کرنا ایکس ایل سنیما ایپ کے ذریعہ ممکن ہوا ہے، جوصارفین کو اپنے موبائل آلات پرریئل ٹائم آئی ایس ایل زبانوں تک پہنچنے کی اجازت دیتا ہے۔

’ستارے زمین پر‘ جوڑی گئیں یہ خاص چیزیں

عامرخان پروڈکشن نے معذوری کے حامیوں اورایکس ایل سنیما ٹیم کے ساتھ مل کرتفریح ​​کے لئے نئی انڈسٹری کے معیارات کے قیام کی طرف ایک جرات مندانہ اقدام اٹھایا ہے۔ اس فلم سے متعلق میکرس کی دنیا میں خوب تعریف کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read