Bharat Express DD Free Dish

Sibghatullah




Bharat Express News Network


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ ٹرمپ نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائلیں دینے کے بارے میں اپنے سابقہ ​​موقف کو پلٹتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ انہیں ٹوماہاک میزائلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

دہلی-این سی آر کی ہوا ”خراب“ زمرے میں پہنچ چکی ہے اور آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس درمیان، بہار اور جھارکھنڈ میں موسم صاف اور خوشگوار بنا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی ندیاں ”ترقی کی شاہراہوں“ کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ 2014 کے بعد پانچ آپریشنل آبی گزرگاہوں سے بڑھ کر اب ان کی تعداد 30 سے ​​زیادہ ہو گئی ہے، جس سے لاجسٹک اور سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان 2014 سے پہلے کے ’کمزور پانچ‘ سے گزشتہ ایک دہائی میں اصلاحات کی وجہ سے دنیا کی سب سے ٹاپ پانچ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’جب ہم 2014 میں اقتدار میں آئے تو ہندوستان کی نصف آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں تھا۔ ہم نے 50 کروڑ سے زیادہ جن دھن اکاؤنٹس کھولے۔ ہم نے بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات کیں‘۔

ماؤ نواز تشدد کو ترقی مخالف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "ماؤ نواز دہشت گردی کا بحران اپنے اختتام کے قریب ہے اور ہندوستان جلد ہی اس خطرے سے آزاد ہو جائے گا۔ پہلے 125 اضلاع متاثر تھے لیکن اب صرف 11 رہ گئے ہیں"۔

بھارت ایکسپریس کے خفیہ رپورٹر راجو گپتا اور ایس آئی ٹی کے سربراہ سبودھ جین کی خصوصی تحقیقاتی رپورٹ 'آپریشن زہر کا قہر' نے تہوار کے موسم میں دہلی-این سی آر کے بازاروں میں فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء جیسے پنیر، ماوا اور گھی میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دنیا سمجھتی تھی کہ ہندوستان بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے، وہ کبھی ان پر قابو نہیں پا سکے گا۔ تاہم گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان نے ہر ڈر کو دور کیاہے اور ہر چیلنج پر قابو پا لیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں سری لنکا کی وزیر اعظم ڈاکٹر ہرینی نیریکا امرسوریا اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلتی سے الگ الگ ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات کو نئی تحریک دینے اور علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے لیہہ شہر میں 24 ستمبر کو ہوئی پولیس کارروائی کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں چار شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس کو لے کر وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گزشتہ سال ستمبر میں اپنے امریکہ دورہ کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے سکھوں کو لے کر دیے گئے بیان پر کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ چار/ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اس کیس میں زیر التواء درخواست کو سننے کے بعد خارج کر دیا۔ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اجے رائے نے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔