Bharat Express DD Free Dish

Sibghatullah




Bharat Express News Network


جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بسوہلی اٹل سیتو پر پولیس سیکورٹی کے باوجود رنگ برنگی لائٹیں چوری ہوگئیں جس سے سیاح مایوس ہوگئے ہیں۔ یہ پل اپنی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے لیکن چوری کی وارداتوں نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ویشالی میں نوجوانوں کے لیے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے 10 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرے گی۔ اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں اور بہار کو ترقی یافتہ ریاست بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ حکومت نوجوانوں کو خود انحصاری کے لیے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

امریکہ میں ایک ٹرک حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک بھارتی ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور اس پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مکمل تفتیش کر رہی ہے۔

آئی پی ایل 2026 سے قبل تین ٹیموں نے ایشان کشن کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے انہیں 2025 میں 11.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ ریلیز ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر لگائی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ان خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر پوتین یوکرین امن مذاکرات میں غیر مخلص ہیں۔

آسام کے کوکراجھار اور سلاکاٹی اسٹیشنوں کے درمیان جمعرات کو علی الصبح ریلوے ٹریک پر ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس سے ٹرین کی آمدورفت کو کچھ دیر کے لیے روکنی پڑی۔

وزیراعظم نریندر مودی کے غیر معمولی سفر پر مبنی نئی کتاب ”مودی کا مشن“، معروف وکیل اور مصنف برجیس دیسائی کے قلم سے تحریر کی گئی ہے، جسے روپا پبلکیشنز نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب کا رسمِ اجراء 24 اکتوبر 2025 کو مہاراشٹر کے گورنر شری آچاریہ دیوورت اور وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس کے ہاتھوں ہوگا۔

ہندوستانی ریلوے 24 اکتوبر کو ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔ سنٹرل ریلوے نے ان ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ اگر آپ چھٹھ تہوار کے لیے گھر جانا چاہتے ہیں، تو آپ کو جلد از جلد ان ٹرینوں کے ٹکٹ بک کرا لینے چاہیے۔

بھارت میں ماؤ نواز یا نکسلی تحریک، جو کبھی ”جنگ آزادی“ اور ”انقلاب“ کے نظریے پر مبنی تھی، آج اندرونی بحران، نظریاتی انتشار اور قیادت کے فقدان کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔بھوپتی اور ستیش، دونوں تنظیم کے تجربہ کار حکمت عملی اور فیلڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کرنے والے کیڈر تھے۔ ان کی خودسپردگی نے تنظیم کے نچلے سطح کےکیڈروں میں شدید تشویش اور خوف کی لہر پیدا کر دی ہے۔

دہلی کے روہنی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو دہلی پولیس اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک بڑا آپریشن کیا، جس میں بہار کے 4 انتہائی مطلوب گینگسٹر کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان گینگسٹروں میں معروف گینگ کے سرغنہ رنجن پاٹھک بھی شامل تھا۔ یہ کارروائی 22-23 اکتوبر کی رات تقریباً 2:20 بجے ہوئی۔