Bharat Express DD Free Dish

Sibghatullah




Bharat Express News Network


بھارتی کرکٹ ٹیم نے ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے چنڈی گڑھ کی شناخت سمجھی جانے والی تاریخی سکھنا جھیل کی بگڑتی حالت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت نے نہایت سخت الفاظ میں کہا، ’’اور کتنا سکھاؤ گے سکھنا جھیل کو؟‘‘۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر گرین لینڈ کے معاملے پر ایک بار پھر جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں صرف امریکہ ہی ایسا ملک ہے جو گرین لینڈ کی مؤثر حفاظت کر سکتا ہے۔

مودی حکومت کی اہم سماجی و مالی اسکیم سکنیا سمردھی یوجنا (ایس ایس وائی) کو جمعرات کے روز 11 سال مکمل ہو گئے۔ 22 جنوری 2015 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت شروع کی گئی اس اسکیم نے ملک بھر میں کروڑوں بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

راجستھان حکومت نے ضلع کوٹہ کی دیگود تحصیل کے محمدپورہ گاؤں کا نام تبدیل کرکے موہن پورہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں یومِ جمہوریہ 2026 کی تیاریوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات، ریہرسل اور ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ساتھ اس بار ایک انوکھا مگر انتہائی اہم انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 26 جنوری کو ہونے والے شاندار ایئر شو کے دوران پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے حکومت نے چیلوں کو ”چکن پارٹی“ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مودی حکومت نے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ مہم کو مزید مضبوط بناتے ہوئے پنشنرز کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل سہولت کا آغاز کیا ہے۔ حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ’سمپن‘ پنشن پورٹل کو اب ڈیجی لاکر سے جوڑ دیا گیا ہے، جس کے بعد پنشنرز کو اپنے اہم دستاویزات آن لائن اور محفوظ طریقے سے حاصل کرنے میں بڑی آسانی ہوگی۔

وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی اہم میٹنگ میں سماجی تحفظ اور ایم ایس ایم ای کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے دو بڑے اور اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ کابینہ نے ایک طرف اٹل پنشن یوجنا کو مالی سال 2030-31 تک جاری رکھنے کی منظوری دی ہے، تو دوسری طرف سِڈبی کو 5,000 کروڑ روپے کی ایکویٹی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی–میرٹھ ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں کلچھینا گاؤں کے قریب سڑک کنارے ایک نوجوان کی گولی مار کر قتل کی گئی لاش ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ لاش کی حالت اتنی خوفناک تھی کہ پولیس اہلکار بھی ایک لمحے کے لیے سہم گئے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور ایک بار پھر طالب علم کی خودکشی کے واقعے سے دہل گیا ہے۔ ارتھ سائنس کے پی ایچ ڈی کے طالب علم رام سوروپ ایشورم نے کیمپس میں واقع ایک عمارت کی چھٹی منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔