Rahmatullah
Bharat Express News Network
Kejriwal meets Mamata: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے سی ایم اروند کجریوال نے کی ملاقات
جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی وہاں بی جے پی ایم ایل اے کو خرید کر حکومت بنالیتی ہے۔ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی، وہاں ایم ایل اے کو ڈرانے کے لیے ای ڈی بھیج دیتی ہے۔اروند کجریوال
G20 in Kashmir: آج کا جموں کشمیر ہڑتال یا پتھراؤ کرنے والوں کی سرزمین نہیں ہے،یہ امن اور خوشحالی کی سرزمین ہے:ایل جی منوج سنہا
ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ سری نگر میں تیسری ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ غیر ملکی مندوبین کا اب تک کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔27 ممالک کے 57 مندوبین سری نگر میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔
Adani stock: اڈانی اسٹاکس کی مارکیٹ ویلیو میں صرف تین تجارتی سیشنوں میں تقریباً 1.8 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ
تمام 10 اڈانی اسٹاکس کی مارکیٹ ویلیو میں صرف تین تجارتی سیشنوں میں تقریباً 1.8 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے ہنڈنبرگ کے الزامات پر سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی کی رپورٹ کو اڈانی گروپ کو کلین چٹ کے طور پر سمجھا ہے۔
PM Modi Sydney Speech: آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانی نژاد لوگوں کو پی ایم مودی کا بڑا تحفہ،برسبن میں قونصل خانہ کھولنے کا اعلان
اس موقع سے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک طرف جہاں برسبین میں بھارت کا نیا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کیا ،وہیں آسٹریلیا میں موجود تمام بھارتیوں سے یہ اپیل کی کہ آپ جب بھی بھارت آئیں ، آسٹریلیا سے کسی نہ کسی دوست کو ساتھ میں ضرور لائیں ۔ آپ تمام ہندوستانی کلچر کے مندوبین ہیں، سفارتکار ہیں اور آپ سب بھارت اور آسٹریلیا کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔
Special Haj flights: ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے خصوصی حج فلائٹس چلانے کا کیا گیا اعلان، اِن ریاستوں کے عازمین کو ملے گا فائدہ
ایئر انڈیا، پہلے مرحلے میں، جے پور اور چنئی سے بالترتیب مدینہ اور جدہ کے لیے 46 پروازیں چلائے گی۔ فضائیہ کمپنی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، پہلی پرواز جے پور سے 21 مئی کو چلائی گئی تھی اور یہ خدمات 21 جون تک جاری رہیں گی۔دوسرے مرحلے میں، ایئر انڈیا 3 جولائی سے 2 اگست تک 43 پروازیں چلا کر عازمین حج کو جے پور اور چنئی واپس لائے گی۔
Jammu Kashmir G20 Meet: جی 20 اجلاس جموں و کشمیر کے 1.30 کروڑ لوگوں کیلئے ثقافت اور روایت کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع-ایل جی منوج سنہا
جموں کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سری نگر میں جی 20 میٹنگ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا اور سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت سے عام آدمی کو بہت فائدہ پہنچے گا اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
Amit Shah on Next census: آئندہ پارلیمانی اجلاس میں مرکزی سرکار مردم شماری سے متعلق ایک بل کرے گی پیش
امت شاہ نے کہا کہ "ترقیاتی منصوبے صرف اس وقت بنائے جاسکتے ہیں جب درست اعداد و شمار دستیاب ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مردم شماری کی اگلی مشق کے اعداد و شمار سے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں مدد ملے گی۔
AFSPA withdraw: رواں سال کے اخیر تک آسام سے افسپاکو ہٹا لیا جائے گا، آسام کے سی ایم نے کیا اعلان
افسپا نومبر تک پوری ریاست سے اٹھا لیا جائے گا۔ اس سے آسام پولیس بٹالینوں کے ذریعہ سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی تبدیلی میں آسانی ہوگی۔ تاہم، قانون کے مطابق سی اے پی ایف کی موجودگی اپنی جگہ پر ہوگی۔
UP cadre IPS officer BP Singh passed away: سینئر آئی اے ایس آفیسر راکیش سنگھ کے والد اور یوپی کیڈر کے آئی پی ایس رہے بھرت پرساد سنگھ کا انتقال
یوپی کیڈر کے مشہور آئی پی ایس افسر بھرت پرساد سنگھ (بی پی سنگھ) کا پیر کی سہ پہر بنگلورو میں 83 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کی آخری رسومات آج بنگلورو میں ہی ادا کی گئی ہے۔
پی ایم مودی نے کبھی بھی 2000 کے نوٹ کو غریبوں کا نوٹ نہیں سمجھا،نوٹ نکالنے کے خلاف تھے پی ایم
وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری نریپیندر مشرا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کبھی بھی 2000 روپے کا نوٹ جاری کرنے کے حق میں نہیں تھے۔ لیکن پھر جب انہیں بتایا گیا کہ 2000 کے نوٹ کچھ عرصے کے لیے لائے جا رہے ہیں تو انہوں نے اجازت دے دی۔