Mohd Sameer
Bharat Express News Network
Atul Subhash Suicide Case: اتل سبھاش خودکشی کیس میں سامنے آیا نیا معاملہ، نکیتا سنگھانیہ نے ہائی کورٹ میں دائر کی درخواست
اتل سبھاش کی بیوی نکیتا سنگھانیہ، ساس نشا سنگھانیہ، سالے انوراگ سنگھانیہ اور سسر سشیل سنگھانیہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔
Parliament Winter Session 2024: لوک سبھا کی کارروائی سے کیوں ہٹایا گیا پرینکا گاندھی کا بیان؟
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ایوان میں حکومت پر تنقید کی۔ لوک سبھا میں ان کی پہلی تقریر کے کچھ حصوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
Delhi School Bomb Threat: دہلی کے ڈی پی ایس سمیت کئی اسکولوں کو پھر سے بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک ہفتے میں تیسرا معاملہ
آر کے پورم میں واقع دہلی پبلک اسکول سمیت کئی اسکولوں کو14 دسمبر کی صبح ایک بار پھر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ یہ اطلاع ملتے ہی اسکول میں بھگدڑمچ گئی۔
Delhi Crime: انکاؤنٹر میں مارا گیا ہاشم بابا گینگ شوٹر سونو مٹکا، جانئے کتنی بڑی ہے کرائم فہرست
Delhi Crime: بدمعاش سونو مٹکا دہلی پولیس کے اسپیشل سیل اور یوپی ایس ٹی ایف کے مشترکہ آپریشن میں انکاؤنٹر کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ سونو مٹکا ہاشم بابا گینگ کا شوٹر تھا اور اس نے دیوالی کی رات چچا اور بھتیجے کو بھی گولی مار کر قتل کیا تھا۔ سونو مٹکا کے …
Allu Arjun Released From Jail: ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے اللو ارجن، منظر عام پر آئی تصویر
اللو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اداکار کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔
Delhi News: دہلی پولیس نے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی شروع کی، 32 افراد کو کیا نامزد
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم کے بعد، قومی دارالحکومت میں دہلی پولیس نے جمعرات کو غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کے خلاف اپنی تصدیقی مہم کے دوسرے دن 32 سے زیادہ لوگوں کو نامزد کیا ہے۔ یہ اطلاع پولیس ذرائع نے دی۔
Ziaur Rahman Barq: ایس پی ایم پی ضیاء الرحمان برق کی مشکلات میں اضافہ، گھر پر بلڈوزر کارروائی کا امکان
سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ برق کے گھر پر بلڈوزر ایکشن اور بھاری جرمانے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ نقشہ پاس کرائے بغیر مکان کی تعمیر کے حوالے سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Supreme Court: ’فرقہ واریت اور بدامنی پھیلانے والوں پر پایا جائے گا قابو‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا ارشد مدنی کا بیان
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے عبادت گاہوں کے قانون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مدنی نے کہا کہ اس سے بدامنی پھیلانے والوں کو روکا جائے گا۔
JPC Meeting: وقف بل پر جے پی سی کی میٹنگ ختم، دارالعلوم دیوبند نے مسترد کی تجویز، جانئے مولانا ارشد مدنی نے کیا کہا
مولانا ارشد مدنی نے اس دوران کہا کہ 'اگر یہ ترمیم آتی ہے تو مسلمانوں کی عبادت گاہیں محفوظ نہیں رہیں گی۔' ارشد مدنی نے کہا کہ 'ملک میں اتنی پرانی مساجد اور عبادت گاہیں ہیں کہ سینکڑوں سال گزرنے کے بعد بھی یہ بتانا مشکل ہے کہ ان کا وقف کون ہے۔
Maulana Mahmood Asad Madani: الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کے بیان پر مولانا محمود اسد مدنی برہم، کہا-جسٹس یادو کے خلاف کی جائے فوری کارروائی
مولانا مدنی نے کہا کہ انہیں آئین کا نمائندہ ہونا چاہیے جب کہ وہ آئین کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جسٹس شیکھر یادو نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک اکثریت کی مرضی کے مطابق چلے گا۔