Bharat Express DD Free Dish

Mohd Sameer




Bharat Express News Network


ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے بدھ کے روز دہلی کے پللا گاؤں کے قریب یمنا ندی پر جا کر اس کا پانی پیا۔ انہوں نے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا جب یمنا کے زہریلے پانی پر بی جے پی، ہریانہ حکومت اور عام آدمی پارٹی آمنے سامنے ہیں۔

سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب بدھ (29 جنوری 2025) کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں نو ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے۔

وقف ترمیمی بل پر جے پی سی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ اس میں مسودہ رپورٹ کو قبول کیا جائے گا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اختلافی نوٹ دیں گے۔

انگلینڈ نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس کے جواب میں ٹیم انڈیا صرف 145 رنز بنا سکی۔

الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سے کہا ہے کہ وہ یمنا ندی میں مبینہ طور پر زہر ڈالنے اور اس کی وجہ سے ممکنہ نسل کشی کے الزامات پر ثبوت پیش کریں۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں ورون چکرورتی کی شاندار بولنگ دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو آؤٹ کرکے واپس بھیجا۔

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اقلیتوں کو ڈرانا چاہتے ہیں اور وہ نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دہلی کے پٹپر گنج میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس ریلی میں انہوں نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر شدید حملہ کیا۔

وقف بورڈ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ، ’’چیئرمین نے ارکان کو اپنی ترامیم پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔ اگر آپ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے پیش کردہ ترامیم دیکھیں تو وہ ناگوار ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند حکومت کے اس فیصلے کو نینیتال ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں میں چیلنج کرے گی۔ جمعیت اس کو جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی رہنمائی میں چیلنج کرے گی۔