Habiburrahman
Bharat Express News Network
All India Muslim Majlis-e- Mushawarat conference: “بند کمروں میں ہونے والی بات چیت سے نہیں نکلیں گے نتائج” سابق وزیر راجندر پال گوتم نے کہا ملک اپنے بدترین دور سے گزر رہا ہے
آل انڈیا مجلس مشاورت کی جانب سے منعقدہ سماجی یکجہتی تقویت کانفرنس میں سابق رکن پارلیمنٹ رام بخش ورما نے کہا – "دھوکے سے ملک کی حکومت پر غدار قابض ہو گئے ہیں۔" راجندر پال گوتم نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرت، عدم برداشت اور انتشار انگیز سیاست کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
Uddhav Thackeray criticizes government: وقف ترمیمی قانون اور ہندی کو مہاراشٹر میں لازمی قرار دیے جانے کی سخت مخالفت، ادھو ٹھاکرے نے حکومت پر کی تنقید
’’ہم سب کی بات پیار سے سنیں گے، لیکن اگر آپ مجھے مجبور کریں گے تو میں سب کچھ اکھاڑ کر پھینک دوں گا۔‘ وقف کے حوالے سے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’اس قانون کے تحت وقف میں غیر مسلموں کی تقرری کا التزام ہے، ہم اس کے خلاف تھے۔ سپریم کورٹ نے بھی وہی سوال اٹھایا جو ہم نے پوچھا تھا۔‘‘
Gaza-Israel War: غزہ میں بھوک سے مائیں پریشان، قحط زدہ بے گھر فلسطینی ماں اپنے بچوں کو کچھوے کھلانے پر مجبور
غزہ کی مکمل ناکہ بندی کر کے کھانے پینے کی تمام تر اشیاء کے علاوہ ادویات اور ایندھن کی ترسیل کی ان لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کے لیے بلاک کر رکھی ہے۔ جس سے پورے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ اس لیے بمباری سے بچ گئے درختوں کے پتے کھانے کے علاوہ یہ فلسطینی اسرائیلی جبر اوراپنی عالمی برادری کی بے بسی اور بےحسی کے ہاتھوں مجبور
Centre Orders CAG Audit Of Ajmer Sharif Dargah: اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کی آمدنی، عطیات اور اخراجات کی چھان بین کرے گا سی اے جی، صدر جمہوریہ کی ملی منظوری، غیر ملکی فنڈنگ کی ہوئی تھی شکایت
مرکزی حکومت کی اقلیتی امور کی وزارت نے گزشتہ سال 15 مارچ کو درگاہ کی انجمنوں کو سیکشن 20 سی کے تحت نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ نوٹس مرکزی وزارت داخلہ کے مشورے پر جاری کیا گیا تھا۔
Girl who spoke out against Russia imprisoned: ولادیمیرپُتن کی نظروں میں چبھ گئی ’ڈاریا کوزیریوا، روسی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والی 19 سالہ لڑکی کو 2 سال 8 ماہ کی قید
ڈاریا کوزیریوا نے ایک انٹرویو میں خود کو بے گناہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈاریا ان 243 لوگوں میں سے ایک ہے، جنہیں جنگ مخالف موقف رکھنے کی وجہ سے جیل بھیجا گیا۔
Trump administration warns students: ویزا منسوخ ہونے والے طلبا کو ٹرمپ انتظامیہ کی وارننگ، ’جلد امریکہ چھوڑ دیں ورنہ جرمانہ اور گرفتاری ہوگی
327 ویزا منسوخی معاملوں میں تقریباً آدھے ہندوستانی، کیچ اینڈ ریووک‘ پروگرام کے تحت یہودی مخالف یا فلسطینیوں اور حماس کی حمایت کے شواہد کے لیے طلبا کے سوشل میڈیا پر نگرانی رکھی جا رہی تھی، جس کے تحت بہت سارے طلبا کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
Massive vandalism in Sagar MP: مدھیہ پردیش کے ساگر میں ’لو جہاد‘ کا الزام لگا کر ہوئی زبردست توڑ پھوڑ، دکانیں نذر آتش، پولیس فورس تعینات
بی جے پی لیڈر اور نریاولی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی پردیپ لاریا کا کہنا ہے کہ گاؤں کی ایک لڑکی کو ایک خاص طبقہ کا نوجوان اپنے ساتھ لے گیا، جس سے تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔
India slams Younus administration: بنگلہ دیش میں ہندو رہنما کے قتل پر ہندوستان نے یونس انتظامیہ کو کٹہرے میں کھڑا کیا، کہا اقلیتیوں کے تحفظ میں پوری طرح ناکام رہی سرکار
بنگلہ دیش میں ہندو لیڈر کے قتل معاملہ پر ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ’’ہم نے بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتی لیڈر بھابیش چندر رائے کے اغوا اور قتل پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔‘‘
World Liver Day: ورلڈ لیور ڈے پر لیڈروں کاصحت مند زندگی اورصحت کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اتحاد کا مظاہرہ، وزیر داخلہ امت شاہ کا خاص پیغام
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ذاتی صحت پر بات کرتے ہوئے کہا "میں نے مئی 2020 سے لے کر آج تک اپنی زندگی میں کافی تبدیلیاں کی ہیں، نیند، پانی اور خوراک کی مطلوبہ مقدار اور معمول کی ورزش نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ آج میں آپ کے سامنے کسی بھی قسم کی ایلوپیتھک ادویات اور انسولین سے پاک کھڑا ہوں۔"
Delhi NCR Rains: راجدھانی میں بارش سے موسم ہوا خوشگوار، آئی ایم ڈی کا الرٹ – 19 اپریل کو بھی ہو گی تیز بارش
ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے ہفتے کے روز گرج چمک کے ساتھ طوفان اور گردو غبار کے طوفان سے بھی خبردار کیا ہے۔ بارش کا بھی امکان ہے۔ پورے مغربی ہمالیائی علاقے اور شمال مغربی ہندوستان کے ملحقہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔





