Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


مسلمانوں پرڈیموگرافی بدلنے کے الزامات بے بنیاد،  مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ بیانات سے گریز کرے، وقف ایکٹ 2025 اوقاف کی مذہبی شناخت کے لیے سنگین خطرہ ، جمعیۃ قانونی اور جمہوری سطح پر بھرپور مخالفت جاری رکھے گی۔

جماعت اسلامی ہند نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انصاف، آئینی اقدار اور پُرامن شہری جدوجہد کے اصول پر قائم رہے گی۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک متعصم خان نے سیاسی محرکات پر مبنی ایف آئی آر کو فوراً واپس لینے، ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار کئے گئے افراد کی فوری رہائی اور پولیس زیادتیوں پر عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

امت شاہ نے سمستی پور اور دربھنگہ ریلیوں میں کہا ’’14 نومبر کو دوپہر ایک بجے تک سب کچھ صاف ہو جائے گا‘‘۔ وزیرداخلہ نے این ڈی اے کو مہابھارت کے پانچ پانڈو قرار دیا اور مہاگٹھ بندھن پر خاندانی سیاست کا الزام بھی عائد کیا۔

امبالہ ایئر بیس پر صدر مرمو نے اسی رافیل میں پرواز کی جس نے ’’آپریشن سندور‘‘ میں حصہ لیا تھا، 30 منٹ میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ، 15 ہزار فٹ بلندی اور 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی پرواز۔

سی این جی اور پی این جی کی مانگ میں مسلسل اضافہ، کمپنی کے سی ای او سریش پی منگلانی نے کہا ہے کہ چیلنجنگ حالات کے باوجود ٹیم اے ٹی جی ایل نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

وزیراعظم مودی نے جاپان کی وزیراعظم سانے تاکائچی کو فون پر مبارکباد دی، اقتصادی سلامتی، دفاعی تعاون اور ہنرمند افراد کی نقل و حرکت پر بات چیت۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل مہاگٹھ بندھن کا منشور جاری ہوا جس میں تیجسوی یادو نے مختلف اعلان کیے ہیں۔ ’’نئے اور انصاف پر مبنی بہار‘‘ کے لیے 25 نکاتی منشور میں روزگار، خواتین، کسانوں اور اقلیتوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

آیوشمان کھرانہ نے تبدیلی لانے میں کرکٹ کی طاقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’یونیسیف انڈیا کے قومی سفیر کے طور پر مجھے آج یہاں بچوں کے حقوق کے لیے یونیسیف-آئی سی سی کی شراکت داری کی حمایت کرنے پر فخر ہے۔‘‘

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یونٹی رن میں شامل ہوں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ’’31 اکتوبر کو رن فار یونٹی میں شامل ہوں اور اتحاد کے جذبے کو زندہ رکھیں! آئیے ہم سردار پٹیل کے متحد بھارت کے خواب کو سچ کر دکھائیں۔‘‘

دہلی میں کلاؤڈ سیڈنگ کا تجربہ بے اثر رہا، عام آدمی پارٹی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اندر دیو بھی ساتھ نہیں دے رہےہیں۔‘‘