Habiburrahman
Bharat Express News Network
AI-based education reforms: وزیراعظم مودی کے اے آئی پر مبنی تعلیمی اصلاحات اور ثقافتی وژن کی مرکزی وزراء نے کی ستائش
تعلیم میں مصنوعی ذہانت کے فروغ اور قومی اقدار کے تحفظ پر زور، این ای پی کے نفاذ کو وزیراعظم کے وژن سے ہم آہنگ قرار دیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ اقدامات نریندر مودی کے اس وژن کے مطابق ہیں جس میں بھارتی اقدار کو مرکز میں رکھتے ہوئے تعلیم کو جدید بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
Hetmyer created history: ہیٹمائر نے تاریخ رقم کردی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچری، زمبابوے کے سامنے 255 رن کا مشکل ہدف
شمرون ہیٹمائر نے 34 گیندوں میں 85 رن بنائے جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں۔ ہٹمائر کے علاوہ رومن پاویل نے 35 گیندوں میں 59 رن بنائے جس میں 4 چوکے اور 4 ہی چھکے شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے شاندار بلے بازی کی بدولت 254 رن کا اسکور بنایا اور زمبابوے کے سامنے جیت کے لیے 255 رن کا ہدف دیا ہے۔
Union Home Ministry releases Prahaar: مرکزی وزارت داخلہ نے بھارت کی پہلی قومی انسداد دہشت گردی پالیسی ’پرہار‘ جاری کردی
سرحد پار دہشت گردی، ڈرون حملوں اور سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی فریم ورک۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ۔ دہشت گردی سے متعلق جرائم کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد ہوں گی، جس کا مقصد مؤثر پیروی اور زیادہ سے زیادہ سزا کی شرح کو یقینی بنانا ہوگا۔
Bangladeshi President accuses Yunus: بنگلہ دیشی صدر کا محمد یونس پر سنگین الزام، کہا-’’مجھے بیرون ملک دوروں سے روکا گیا‘‘
بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران انہیں کسی مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔ عبوری حکومت نے آئینی منصب کو نظر انداز کیا اور غیر آئینی طریقے سے عہدے سے ہٹانے کی سازش بھی کی گئی۔
BAFTA Awards 2026: ’بونگ‘ کی بافٹا ایوارڈز 2026 میں کامیابی پر وزیراعظم مودی کی مبارکباد
’بونگ‘ کی ہدایت کاری لکشمی پریا دیوی نے کی ہے، جبکہ اسے فرحان اختر، رتیش سدھوانی، وکیش بھوتانی، ایلن میک ایلیکس اور شجاعت سوداگر نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ تقریب میں نامزد ہونے والی واحد بھارتی فلم تھی اور اب بافٹا میں اس زمرے میں ایوارڈ جیتنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔
PM Carney to visit India: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی 26 فروری کو آئیں گے بھارت، وزیراعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقات
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی اور دفاع میں نئی شراکت داری پر توجہ۔ بھارت کو دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی بڑی معیشت اور عالمی تجارت و ٹیکنالوجی کا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون مستقبل میں اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔
India-Israel shaping future together: وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورۂ اسرائیل سے قبل سفارتی سرگرمیاں تیز، دو طرفہ تعاون کو نئی جہت دینے کا عزم
اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم مودی اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے خطاب کریں گے اور یروشلم میں ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس مجوزہ دورے کو ہند-اسرائیل تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے دو طرفہ تعاون کو نئی سمت ملنے کی توقع ہے۔
JNU vows strict action: جے این یو میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھڑپ، انتظامیہ نے بی این ایس کے تحت سخت کارروائی کا دیا انتباہ
اس واقعے کے بعد کیمپس میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہڑتال کے بعد یہ تشدد بھڑکا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بار پھر طلبہ کے تعلیمی مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Bharat Taxi: ’بھارت ٹیکسی‘ کا مقصد ’سارتھی‘ کو کمپنی کے منافع کا مالک بنانا ہے: امت شاہ
کوآپریٹو ماڈل کے تحت ڈرائیور 500 روپے کے شیئر سے بنیں گے شراکت دار، تین برس میں ہر میونسپل کارپوریشن تک توسیع کا ہدف۔ امت شاہ نے کہا ہے کہ ’بھارت ٹیکسی‘ کا مقصد نہ صرف سارَتھیوں کی فلاح ہے بلکہ صارفین کے ساتھ بہتر برتاؤ کو بھی یقینی بنانا ہے۔
Financial Sector Regulation: ’’بینک مس سیلنگ بند کریں، اپنے بنیادی کام پر توجہ دیں‘‘ آربی آئی کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ کا سخت پیغام
سیتارمن نے کہا کہ بھارت عالمی تجارتی معاہدوں کے لیے پرعزم ہے اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، یورپی یونین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک اور تنظیموں کے ساتھ پہلے ہی معاہدے کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی منڈیوں سے جڑ کر اپنی معیشت کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔





