Habiburrahman
Bharat Express News Network
Education System: تعلیمی نظام کو اے آئی اور ڈیجیٹل معیشت کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت، اے وی جی سی سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیراعظم
نریندر مودی کا تعلیمی اداروں سے صنعت اور تحقیق پر مبنی کیمپس تیار کرنے کی اپیل۔ وزیراعظم نے ایک مضبوط ریسرچ ایکو سسٹم کی ضرورت پر بھی زور دیا جہاں نوجوان محققین کو بغیر کسی رکاوٹ کے نئے خیالات اور تجربات کرنے کے بھرپور مواقع مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں نوجوان محققین نئی دریافتوں اور تخلیقی خیالات پر کھل کر کام کرسکیں۔
Pramod Krishnam On Rahul Gandhi: ’’ٹکڑے ٹکڑے گینگ سے ہے میرا جھگڑا‘‘ راہل گاندھی سے اختلاف کے سوال پر آچاریہ پرمود کرشنم کا سخت طنز
بھارت ایکسپریس کے میگا کانکلیو میں آچاریہ پرمود کرشنم کا خطاب، کہا-’’اختلاف کا حق ہے مگر بیرون ملک جا کر بھارت کی شبیہ خراب کرنا قابل قبول نہیں۔‘‘
PM Modi Criticised TMC: وزیراعظم نریندر مودی کا ترنمول حکومت پر صدر دروپدی مرمو کی گستاخی کا الزام، تقریب کے بائیکاٹ پر سخت تنقید
وزیراعظم نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو مغربی بنگال میں سنتھال قبائلی روایت کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں، مگر ترنمول کانگریس نے اس پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صدر اور قبائلی برادری دونوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی کیونکہ صدر مرمو خود بھی قبائلی پس منظر رکھتی ہیں اور سنتھال برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہیں۔
Delhi Development: دہلی کی ترقی صرف ایک شہر کی ترقی نہیں، یہ پورے ملک کی شبیہ سے جڑی ہے: وزیراعظم
مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ دہلی صرف بھارت کا دارالحکومت نہیں بلکہ ملک کی شناخت اور توانائی کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی ترقی صرف ایک شہر کی ترقی نہیں ہوتی بلکہ اس کا تعلق پورے ملک کی عالمی شبیہ سے ہوتا ہے۔
T20 World Cup: ٹی-20 ورلڈ کپ فائنل مقابلے میں مچل سینٹنر نے میدان میں اترتے ہی بنالیا بڑا ریکارڈ
بھارت کے خلاف فائنل کھیلتے ہی نیوزی لینڈ کے کپتان ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کیوی کھلاڑیوں میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔
Gautam Adani’s tribute to women: ’’میرے باطن کی معمار خواتین‘‘ عالمی یوم خواتین کے موقع پر گوتم اڈانی کا اپنی زندگی کی اہم خواتین کو خراج تحسین
یوم خواتین کے موقع پر میں صرف شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ اپنی ماں کا جنہوں نے مجھے وہ اقدار دیں جنہوں نے میری زندگی کو شکل دی۔ پریتی کا جو میرے ضمیر کی آواز بنیں اور ایک ایسی خدمت کے پیچھے خاموش قوت رہیں جس نے لاکھوں زندگیاں بدلی ہیں۔ پریدھی اور دیوا کا جنہوں نے ہمارے خاندان میں طاقت، صلاحیت اور بصیرت کا اضافہ کیا اور اپنی پوتیوں کا جو مجھے ہر روز یاد دلاتی ہیں کہ مستقبل کو اگلی نسل کے لیے بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
T20 World Cup Final: ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھارتی خواتین ٹیم کی مردوں کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات
بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھی بار فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل وہ 2007 اور 2024 میں چیمپئن رہ چکی ہے۔
Delhi witnessing Development: وزیراعظم نریندر مودی نے عام آدمی پارٹی کو بنایا ہدف تنقید، کہا-’’دہلی میں ترقی کی رفتار بہت تیز‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد دہلی میں ترقیاتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور حکومت شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی صرف بھارت کا دارالحکومت نہیں بلکہ ملک کی شناخت اور توانائی کی علامت بھی ہے۔ دہلی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر بھارت کی بہتر تصویر سے جڑی ہوئی ہے۔
International Women’s Day: عالمی یوم خواتین پر نئی مہم کا آغاز، نیتا امبانی کا خواتین کے لیے ’HERoes‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان
اس نئی تحریک کا مقصد خواتین کو حوصلہ دینا اور انہیں اپنی اندرونی طاقت اور قیادت کی صلاحیت کو پہچاننے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کے ذریعے خواتین کو اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
Nuclear Security: امریکہ اور اسرائیل کا ایران کے جوہری ذخیرے پر قبضے کے لیے اسپیشل فورسز بھیجنے پرغور، مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی کا امکان
یہ تمام پیش رفت 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد سامنے آئی، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت کئی اعلیٰ حکام کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون اور بیلسٹک میزائل امریکا اور اس کے اتحادیوں پر داغے، جن میں اسرائیل، بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن شامل ہیں۔





